دبئی (آئی این پی)کراچی کنگز کے کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی پرستاروں سے کہوں گا کہ آپکے درمیان جلدی آﺅں گا۔ اس بار میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گذارنے کی وجہ سے معذرت کی تھی لیکن دبئی شارجہ میں ایک ہفتے پی ایس ایل کو بھرپور انجوائے کیا۔
، گذشتہ سال بھی ٹورنامنٹ کا بھرپو ر مزہ لیا تھا، ایک ہفتہ پی ایس ایل تھری کا حصہ رہا اور بھرپور لطف اندوز ہوا جبکہ مستقبل میں بھی پی ایس ایل کھیلنے کا خواہشمند ہوں۔مورگن کا مزید کہنا تھا کہ عارضی کپتانی مشکل ہوتی ہے ،میری نیک خواہشات کراچی ٹیم کے ساتھ ہیں۔