لاہور (ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی خاطر سٹیڈیم میں موجود زاروقطار رونے والی لڑکی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ کے درمیان میچ لاہور میں کھیلا گیا ۔میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر فتح حاصل کی۔کوئٹہ کی اس جزباتی سپورٹر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی ۔لوگوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ یہ کون ہے ۔تو تب کچھ لوگوں کی جانب سے بتایا گیا کہ کوئٹہ کی یہ جزباتی مداح کوئی اور نہیں بلکہ ٹیم کے مالک ندیم عمر کی صاحبزادی ہیں ۔جبکہ غیر ملکی شائقین کرکٹ نے ان خاتون کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل کو لے کے بے حد جزباتی ہیں اور ان کا یہ جذبہ قابل قدر ہے۔