کوئٹہ (ویب ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان نے بلوچستان میں مفاد عامہ کے کیسز کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا ہےکہ بلوچستان میں گورننس کے لیےتین وزرائے اعلیٰ آئے انہوں نے عوام کے لیے کیا کیا؟ یہاں آکر بتائیں۔سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منصور علی پرمشتمل تین رکنی بینچ نے کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں، اسکولوں اور کالجوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت کی جو عوامی شکایات پر کی گئی۔کیس کی سماعت کے سلسلے میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری صحت، سیکریٹری تعلیم اور دیگرحکام عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان رو¿ف عطاء نے صوبائی حکومت کی جانب سےکیسز کی پیروی کی۔

