لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ اگر چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ نہیں لیتے تو ان کے مقابلے میں کسی کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ جاری نہیں کیا جانا چاہیے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران چوہدری نثار سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ چوہدری نثار ن لیگ چھوڑ کر نہیں جائیں گے وہ نوازشریف سے ناراض نہیں صرف گلہ ہے، جب بھی یہ بیٹھیں گے تو یہ گلہ دور ہوسکتا ہے، چوہدری نثار کو مریم نواز بزرگوں کی طرح سمجھتی ہیں۔