Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرکٹ کا ”سپر ہیرو“ اے بی ڈی ویلیئرز

    By Daily Khabrainمئی 23, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سڈنی (ویب ڈیسک)کرکٹ کے سپر ہیرو اے بی ڈیولیئرز نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ڈی ویلیئرز بیٹنگ میں”تھور“ تھے جن کا ”بیٹ“ ا±س سپر ہیرو کے ہتھوڑے کی طرح بالرز پر برستا تھا اور گیند کو دور بلکہ بہت دور تک پہنچاتا تھا۔فیلڈنگ میں اے بی کسی طرح سپر ہیرو ”اسپائیڈر مین “ سے کم نہیں تھے، ناقابل یقین کیچز لیتے ہوتے ہوئے گیند ان کے ہاتھ میں ایسے چپکتی کہ آو¿ٹ ہونے والا کھلاڑی بھی انہیں داد دیتا ہوا جاتا تھا۔ون ڈے انٹر نیشنل کی تیز ترین صرف 31گیندوں پر سینچری کا ریکارڈ بھی اسی ”سپر مین “ کے پاس ہے۔یہی نہیں تیز ترین 16گیندوں پر تیز ترین ون ڈے ففٹی کا عالمی ریکارڈ بھی ڈی ویلیئرز نے ہی بنایا۔ایک ہی میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ ہو تو یہ عالمی ریکارڈ ڈی ویلیئرز اور روہت شرما ”شیئر“ کرتے ہیں لیکن ڈی ویلیئرز نے ان 16 چھکوں کے لیے 44گیندوں کی اننگ کھیلی جب کہ روہت شرما نے اتنے ہی چھکوں کے لیے 158گیندوں کا سہارا لیا۔2015میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اسی ریکارڈ ساز اننگ میں ڈی ویلیئرز نے صرف 44 گیندوں پر 338کے اسٹرائیک ریٹ سے 149رن بنائے تھے۔23 مئی 2018کو انٹر نیشنل کرکٹ سے رخصتی کا اعلان کرنے والے اے بی ڈی ویلیئرز کا پورا نام“ابراہم بنجامن ڈی ولیئرز“ ہے۔اے بی17 فروری کو جنوبی افریقا میں پیدا ہوئے اور ٹھیک 34سال اور 95 دن کی عمر میں اس ”سپر فٹ “ کرکٹر نے ریٹائرمنٹ لی۔ڈی ویلیئرز نے 114 ٹیسٹ میچز میں 8765 رن بنائے، سب سے زیادہ اسکور278 رنز ناٹ آو¿ٹ رہا۔ ٹیسٹ کیرئیر میں 22سینچریوں اور 46 نصف سینچریوں کے ساتھ ان کا فی میچ اوسط 50.66 رن بنتا ہے۔ون ڈے کیرئیر میں ڈی ویلیئرز نے 228 میچز کھیلے، ان میچز میں اے بی نے 53.50کی اوسط سے 9577 رنز بنائے۔ ون ڈے میں اس کھلاڑی کی 25سینچریاں اور 53 نصف سینچریاں ہیں اور اسٹرائیک ریٹ 101.90 ہے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اس خطرناک بلے باز نے 78 میچز میں 1672 رن 135کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔اے بی ڈی ویلیئرز نے کیونکہ کئی میچز میں وکٹ کیپنگ بھی کی اس لیے ان کے کیچز کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ میچز میں 222 اور ون ڈے میں 176کیچز پکڑے، ان کی ٹی ٹوئنٹی میں پکڑے جانے والے کیچز کی تعداد 65 رہی۔دلچسپ بات ہے کہ چھکوں کی بارش اور تیز ترین سینچریوں کے لیے مشہور ڈی و یلیئرز کا ون ڈے میں مجموعی اسٹرائیک ریٹ 200 سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی اور سہواگ سے کم رہا۔صرف چھکوں کی بات ہو تو اے بی کا نمبر دنیا میں پانچواں ہے۔ اے بی نے 228 میچز میں 204 چھکے لگائے۔یہ ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے جنھوں نے 398میچز میں351چھکے لگائے۔ ون ڈے کیریئر میں 9 ہزار سے زائد رن بنانے والے ڈی ویلیئرز تیز ترین ہزار، دو ہزار، تین ہزار سے لیکر تیز ترین 9 ہزار کی فہرست میں بھی کبھی اول نہیں آئے۔دنیا کے چند بہترین بلے بازوں میں سے ایک یہ بلے باز اپنی قومی ٹیم کو ایک بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ جن میں ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی شامل ہے نہیں جتواسکا۔اس سے بھی حیران کن بات کہ ڈی ویلیئرز کی موجودگی میں کبھی بھی جنوبی افریقا ان تینوں بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی نہیں پہنچ سکی۔اسی طرح آئی پی ایل میں دلی ڈیئر ڈیولز اور پھر رائل چیلنجر بینگلور کے ساتھ ہوا۔ڈی ویلیئرز کی یہ دونوں ٹیمیں کبھی بھی آئی پی ایل نہیں جیت سکیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔

      ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.