Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    • ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیٹھی کو انگلش ٹیم کے جلد دورہ پاکستان کی اُمید

    By Daily Khabrainمئی 31, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملک میں امن کی بحالی کیلئے پاک فوج کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لارڈز میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے سے ملاقات میں انہیں پاکستان میں سکیورٹی حالات سے آگاہ کرنے کے ساتھ انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے مدد کی درخواست بھی کی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ بہت جلد برطانوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔نجم سیٹھی کے مطابق انہوں نے برطانوی وزیراعظم کو بتایا کہ پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کیلئے بڑی قربانیاں بھی دی گئی ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ کے دوران ہونے والی اس ملاقات کے دوران نجم سیٹھی نے برٹش پرائم منسٹر کو بتایا کہ پاکستان میں کھیل کے شائقین انگلش ٹیم کی آمد کے منتظر ہیں جس کیلئے ان کی جانب سے بھی مدد درکار ہے۔نجم سیٹھی کے مطابق انہوں نے تھریسا مے کو بتایاکہ وہ بیرون ملک سے مہمانوں کو مدعو کر رہے ہیں کہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں کہ پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنا دیا گیا ہے۔
    ۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کرکٹ بورڈ کے معاملات کو درست کیا جس میں کوئی سیاسی یا حکومتی مداخلت نہیں تھی جبکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو انہوں نے ایک قومی ایجنڈے کے طور پر سامنے رکھا۔اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اپنے شوہر فلپ جون کے ہمرا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے آئی تھیں جو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا ۔اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ ((پی سی بی)) چیئرمین نجم سیٹھی بھی موجود تھے۔برطانوی وزیراعظم نے پی سی بی چیئرمین کو کہا کہ پاکستان نے اب تک بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لارڈز کے میدان پر ہمیشہ تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے آتی ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچز دلچسپ ہوتے ہیں۔تھریسامے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے کھیل کے پہلے روز بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا۔برطانوی وزیراعظم تین گھنٹے تک گرانڈ میں موجود رہیں اور پاکستانی شائقین کے درمیان گھل مل گئیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے

      کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

      فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.