Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت
    • طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
    • ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیا ناسا کی دوربین خلائی مخلوق کا سراغ لگا پائے گی؟

    By Daily Khabrainستمبر 9, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ناسا (ویب ڈیسک)اگر ناسا کی جیمز ویب دوربین 2021 میں مقررہ وقت پر خلا میں بھیج دی گئی تو یہ واقعہ خلائی سائنس میں انقلاب سے کم نہیں ہو گا۔ناسا کا کہنا ہے کہ یہ دوربین ‘ماضی میں جھانک کر ابتدائی کائنات کی اولین کہکشاو¿ں کو دیکھ سکے گی۔جے ڈبلیو ایس ٹی کہلانے والی یہ دوربین مشہورِ زمانہ ہبل دوربین کی جانشین ہو گی اور زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر کی دوری پر سورج کے گرد چکر لگاتے ہوئے کائنات کی اتھاہ وسعتوں میں موجود رازوں سے پردے اٹھائے گی۔اس دوربین میں ساڑھے چھ میٹر قطر والے طلائی آئینے کے علاوہ حساس ترین کیمرے نصب ہیں، جن کی وجہ سے یہ ایک اور غیر معمولی کام کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔وہ یہ کہ جیمز ویب دوربین دوسرے ستاروں کے گرد چکر لگانے والے سیاروں کی فضا کا جائزہ لے کر وہاں پائی جانے والی ممکنہ زندگی کا سراغ لگانے کی بھی اہل ہو گی۔ان تمام خوبیوں کے باوجود یہ منصوبہ بمشکل امریکی حکومت کی منظوری حاصل کر سکا، جس کی وجہ یہ تھی کہ اس پر دس ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرِ فلکیات جاشوا کرسنسن ٹوٹن اور ان کی ٹیم نے یہ جائزہ لینے کی کوشش کی کہ یہ دوربین کیسے خارجی سیاروں کی فضا میں زندگی کے آثار کا سراغ لگائے گی۔انھوں نے کہا: ‘ہم اگلے چند برسوں میں زندگی کا کھوج لگانے والے مشاہدات کر سکیں گے۔’
    جیمز ویب دوربین
    جیمز ویب دوربین اس قدر حساس ہے کہ یہ درجنوں نوری سال کی دوری سے بھی سیاروں کی فضا میں پائے جانے والے ‘کیمیائی عدم توازن’ کو پکڑ سکتی ہے۔فضا میں یہ عدم توازن سیارے پر موجود زندگی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر زمین کی فضا میں زندگی کے بغیر آکسیجن نہیں ہونی چاہیے تھی اور یہ آکسیجن یہاں پائے جانے والے پودوں کی مرہونِ منت ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی اور سیارے کی فضا میں آکسیجن بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے تو یہ زندگی کی علامت ہو سکتی ہے۔لیکن دوسری طرف ہو سکتا ہے کہ کسی اور سیارے پر پائی جانے والی زندگی کی کیمسٹری زمینی مخلوق سے بالکل مختلف ہو اور وہ آکسیجن کے علاوہ کسی اور عنصر سے توانائی حاصل کرتی ہو۔لیکن جیمز ویب اس کا بھی پتہ چلا سکتی ہے۔ اگر کسی سیارے کی فضا میں ‘عدم توازن’ موجود ہے، تو وہ ممکنہ طور پر زندگی کا پیدا کردہ ہو گا۔کسی اور ستارے کے گرد کسی سیارے کی موجودگی کا پتہ اس وقت چلایا جا سکتا ہے جب یہ سیارہ گردش کرتے ہوئے اپنے ستارے کے سامنے آ جائے اور ستارے کی روشی لمحاتی طور پر مدھم ہو جائے۔سیارے کی فضا میں موجود گیسوں کی وجہ سے وہاں سے آنے والی روشنی تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس روشنی کے رنگوں (یعنی ویو لینتھ) کا مطالعہ کر کے سیارے کی فضا میں پائی جانے والی گیسوں کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔آسمان میں کس طرف دیکھا جائے؟کرسنسن ٹوٹن کے مطابق اگر جے ڈبلیو ایس ٹی تقریباً 40 نوری سال دور مشتر کی جسامت کے ستارے TRAPPIST-1 پر توجہ مرکوز کرے تو وہاں کامیابی مل سکتی ہے۔اس ستارے کے گرد سات سیارے گردش کر رہے ہیں جن میں سے کئی ایسے ہیں جہاں پانی مائع حالت میں رہ سکتا ہے۔ ان میں سے TRAPPIST-1e نامی ایک سیارہ خاص طور پر دلچسپ ہے جو بظاہر زمین سے ملتا جلتا ہے۔وہاں سے آنے والی روشنی انتہائی مدھم ہو گی اور اس کا مشاہدہ کرنا آسان نہیں لیکن کورنیل یونیورسٹی کے ماہرِ فلکیات جوناتھن لونائن کہتے ہیں کہ ‘جے ڈبلیو ایس ٹی کی مدد سے ایسا کرنا ممکن ہے۔زمین کی فضا کا کیمیائی تناسب یہاں پائی جانے والی زندگی سے متاثر ہوتا ہےتاہم یہ معلوم کرنا بھی اہم ہو گا کہ کہیں یہ عدم توازن کسی قدرتی عمل کا حصہ تو نہیں؟ مثلاً زمین پر بڑے پیمانے پر پھٹنے والے آتش فشاں بھی فضا میں موجود گیسوں کا توازن بگاڑ سکتے ہیں۔کرسنسن ٹوٹن کے مطابق کئی بار پیمائش کر کے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آیا یہ عدم توازن قدرتی ہے یا زندگی کا پیدا کردہ، کیوں کہ آتش فشانی عدم توازن وقتی ہو گا۔جے ڈبلیو ایس ٹی واحد دوربین نہیں ہے جو خلائی مخلوق کی سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہوائی اور چلی میں دو بڑی دوربینیں تیار کی جا رہی ہیں، جب کہ سیاروں کی فضا کا مشاہدہ کرنے والا یورپی یونین کا ایریئل مشن 2020 کے اواخر میں خلا میں بھیجا جائے گا۔ان سب منصوبوں کے درمیان ایک قسم کی دوڑ ہے کہ کون سب سے پہلے کسی خلائی مخلوق کا سراغ لگاتا ہے۔برطانوی سائنس دان جلیئن رائٹ کہتی ہیں کہ اس سے پہلے خلا میں کوئی ایسا آلہ نہیں تھا۔ ‘جے ڈبلیو ایس ٹی کائنات میں نئی کھڑکیاں کھولنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔’

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا

      ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز

      حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.