سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج نے مزید 7 کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ،نوجوانوں کوضلع بارہ مولا،کپواڑہ اورریاسی میں آپریشن کے دوران شہیدکیاگیا،بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کااستعمال بھی کیا،تینوں اضلاع میں انٹرنیٹ سروسزمعطل،تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔
