Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
    • ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
    • بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
    • اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
    • فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
    • امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکا فوجی ادارے پر پابندی فوری ختم کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے: چین

    By Daily Khabrainستمبر 21, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ(ویب ڈیسک) امریکا نے روس سے لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم خریدنے پر چین کے ایک فوجی ادارے پر پابندی لگادی جس پر چین نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ’اپنی اس غلطی‘ کو درست کرے اور پابندی ختم کرے ورنہ نتائج کے لیے تیار رہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایجنسی پر پابندی لگانے کے لئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی فوج کی برانچ اکنامک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ کے ڈائریکٹر پر فوری پابندی نافذ کردی ہے اور اب وہ امریکیوں کےساتھ کاروبار بھی نہیں کرسکیں گے۔امریکا نے چینی ایجنسی اور اس کے سربراہ کو اُس فہرست میں بھی شامل کرلیا ہے جس کے ذریعے وہ امریکیوں کے ساتھ بزنس نہیں کر سکیں گے۔امریکی انتظامیہ نے روسی ملٹری اور انٹیلی جنس سے تعلق رکھنے والے مزید 33 افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ چینی ادارے کا روسی ہتھیاروں کی خریداری کا اقدام روس پر عائد ا±ن امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے جن کے تحت روس کی دفاعی صنعت کے ساتھ بڑے پیمانے پر لین دین کرنے والے تیسرے فریق پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔امریکی پابندیوں پر چین نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا چینی فوجی ادارے پر عائد پابندیاں ختم کرے ورنہ نتائج کے لیے تیار ہوجائے۔بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام نے دونوں ممالک کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم امریکا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس غلطی کو درست کرے اور ان نام نہاد پابندیوں کو ختم کرے بصورت دیگر اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔’واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان پہلے ہی تجارتی کشیدگی جاری ہے اور امریکی صدر نے گزشتہ دنوں ہی چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کیا تھا اور ساتھ ہی جوابی کارروائی کی صورت میں مزید محصولات لگانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل

      ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں

      ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.