Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
    • ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
    • بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
    • اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
    • فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
    • امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”رافیل جنگی طیاروں کا معاہدہ“سابق فرانسیسی صدر کے مودی پر تابڑ توڑ حملے

    By Daily Khabrainستمبر 22, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی(ویب ڈیسک) فرانس کے سابق صدر فرینکوئس ہولانڈے کے انکشافات نے بھارت میں ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق فرینکوئس ہولانڈے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت سے 2016 میں 9.4 ارب ڈالر کے 36 رافیل جنگی طیاروں کے معاہدے میں فرانسیسی مینوفیکچرر ‘ڈاسولٹ’ کو بھارتی پارٹنر کے انتخاب کے لیے کوئی آپشن نہیں دیا گیا تھا۔ان کے اس بیان کے بعد بھارت میں ایک نئے تنازع نے جنم لے لیا اور بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی پر طیاروں کے معاہدے میں سرکاری کمپنی کے بجائے نجی کمپنی کو ترجیح دینے کا الزام عائد کیا گیا۔بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے نریندر مودی پر الزام لگایا کہ انہوں نے سرکاری کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو نقصان پہنچانے کے لیے ‘ریلائنس گروپ’ کے ارب پتی صنعت کار انیل امبانی سے ترجیحی سلوک کیا۔بھارت اور فرانس کے حکام کا کہنا ہے کہ ‘ڈاسولٹ نے آزادانہ طور پر پارٹنر بنانے کے لیے ریلائنس کا انتخاب کیا،’ حالانکہ ایروناٹکس کے شعبے میں کمپنی کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔2012 سے 2017 تک فرانس کے صدر رہنے والے فرینکوئس ہولانڈے نے تحقیقاتی ویب سائٹ ‘میڈیا پارٹ’ کو بتایا کہ ‘ہمارے پاس اس معاملے پر کہنے کے لیے کچھ نہیں تھا، بھارتی حکومت نے ریلائنس سروس گروپ کی تجویز دی تھی، جس کے بعد ڈاسولٹ نے انیل امبانی سے مذاکرات کیے۔’انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے پاس انتخاب کے لیے کوئی آپشن نہیں تھا اور ہم نے اسی کمپنی سے مذاکرات کیے جس کا نام ہمیں پیش کیا گیا۔’فرانسیسی کمپنی ڈاسولٹ نے بھارت میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 126 جنگی جہازوں کی تیاری کے لیے کئی سال تک مذاکرات کیے، تاہم پھر اچانک یہ مذاکرات رک گئے۔اقتدار میں آنے کے بعد مودی حکومت نے یہ مذاکرات منسوخ کر دیئے اور فرانس سے براہ راست 36 جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا۔فرینکوئس ہولانڈے نے کسی بھی طرح ریلائنس سے مفادات کے ٹکراﺅ کی تردید کی، جس نے 2016 میںاُن کی گرل فرینڈ جولی گائٹ کی فلم کے لیے جزوی طور پر مالی معاونت کی تھی۔بھارت کی جانب سے ڈاسولٹ اور ریلائنس کے مل کر کام کرنے کے لیے دباﺅ ڈالے جانے کے حوالے سے ایک سوال پر سابق فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں اس سے متعلق کچھ علم نہیں۔’
    ‘وزیر اعظم نے ملک کو دھوکا دیا’
    بھارت کی وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘بھارتی اور فرانسیسی حکومت اس تجارتی فیصلے پر کچھ نہیں کہہ سکتی تھی۔’بعد ازاں فرانس کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘فرانسیسی حکومت کا واحد فرض یہ تھا کہ وہ جہازوں کی ڈیلوری اور ان کے معیار کو یقینی بنائے۔’بیان میں کہا گیا کہ ‘پیرس کسی طور پر بھارتی صنعتی پارٹنر کے انتخاب میں ملوث نہیں تھا۔’نئی دہلی میں فرانس کے سفارتخانے نے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ڈاسولٹ ایوی ایشن نے اپنے جواب میں کہا کہ ‘یہ معاہدہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان تھا۔’معاہدے پر اپوزیشن کی توجہ مبذول کرانے والے کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لکھا کہ ‘فرینکوئس ہولانڈے کا شکریہ ، جن کی بدولت اب ہمیں یہ معلوم ہے کہ نریندر مودی نے اربوں ڈالر کا یہ معاہدہ ذاتی طور پر بینکوں کے قرض دار انیل امبانی کو دیا۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘نریندر مودی نے ملک کو دھوکا دیا اور ہمارے فوجیوں کے خون کی بے حرمتی کی۔’

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل

      ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں

      ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.