Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
    • بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
    • اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
    • فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
    • امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سوئٹزرلینڈ: تنخواہوں میں برابری کے لیے ہزاروں افراد کا مارچ

    By Daily Khabrainستمبر 23, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سوئٹزرلینڈ (ویب ڈیسک)میں خواتین اور مردوں کے درمیان اجرت کے واضح فرق کے خلاف برن میں 20 ہزار افراد نے مارچ کیا اور تنخواہوں کی ادائیگی میں صنفی امتیاز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔سوئٹزلینڈ کی سب سے بڑی یونین ‘یونیا’ نے ایک بیان میں کہا کہ ‘خواتین صنفی امتیاز اور اجرت میں برابری نہ ہونے پر نالاں ہیں’۔تنخواہوں میں عدم برابری کے خلاف احتجاج کرنے والی 40 یونین کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ 20 ہزار سے زائد افراد نے مطالبہ کیا کہ قانون سازوں کو یکساں کام کرنے والے خواتین اور مردوں کے درمیان تنخواہوں کے فرق کو کم کرنے کے لیے مزید کام کرنا ہے۔شہریوں کی جانب سے تنخواہوں کی یکسانیت کے لیے مظاہرے ایک ایسے وقت میں شروع کیے گئے ہیں، جب سوئٹزرلینڈ کے ایوان زیریں میں اس حوالے سے مزید سخت قانون سازی کی تیاری کی جارہی ہے۔مظاہرین نے پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن میں ‘اب مساوی’ کے نعرے درج تھے اور ‘یکساں کام مگر تنخواہوں میں فرق’ پر احتجاج کررہے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے آئین میں صنفی برابر کا قانون 1981 سے رائج ہے لیکن اس کے باوجود خواتین کو مردوں کے مقابلے میں 20 فیصد کم تنخواہ ادا کی جاتی جس کو یونیا نے ‘ایک اسکینڈل اوسط’ قرار دے دیا ہے۔یونیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کورین اسکارر کا کہنا تھا کہ ‘اگر آپ سوئٹزرلینڈ میں ایک شعبے میں ایک ہی پوزیشن پر کام کرنے والے مرد اور عورت کا موازنہ کریں تو یہ حقیقت سامنے آئے گی کہ خواتین کو ان کے کریئر میں 3 لاکھ سوئس فرانک کا دھوکا دیا جاتا ہے صرف اس لیے کہ وہ خاتون ہے’۔ایک طرف دنیا میں صنفی برابری کے لیے پرزور تحریکیں چل رہی ہیں تو اسی وقت سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اس بات کا تعین کریں کہ ملک میں تنخواہوں کی ادائیگی میں پائے جانے والے فرق کو کم کیسے کیا جاسکتا ہے۔ملک میں کام کرنے والی ایسی کمپنیاں جن کے ملازمین کی تعداد 50 سے زائد ہو، کو ہر چار سال میں تنخواہوں میں برابری کی تفصیلات کی تصدیق لازم قرار دیی گئی ہے۔رواں سال 9 جنوری کو انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ کے خلاف سابق ملازمین مرد و خواتین نے الگ الگ قانونی مقدمات دائر کرتے ہوئے کمپنی پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔خواتین کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں کمپنی پر عورتوں کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ تنخواہیں دینا کا الزام لگایا گیا تھا۔ گوگل پر خواتین نے ابتدائی طور پر ستمبر 2017 میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں

      ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا

      اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.