Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • بھارت اسرائیل کو اسلحہ بھیج کر غزہ میں مبینہ نسل کشی کا حصہ بن سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
    • ایران پر حملے کا منصوبہ مؤخر، ٹرمپ نے جلد معاہدہ ہونے کی امید پر فوجی کارروائی روک دی
    • پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی
    • پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔
    • ٹرمپ: ایران پر امریکی حملہ روک دیا معاہدہ طے پانے کے قریب
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ایس ایل: غیر ملکی سٹارز کی فہرست جاری

    By Daily Khabrainاکتوبر 5, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(آئی این پی) جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کے بعد آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور افغانستان کے راشد خان بھی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کا حصہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی پلاٹینم پلیئرز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔پی ایس ایل فور کے ڈرافٹ کے لیے جنوبی افریقہ کے عظیم بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز، آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور افغانستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار اسپنر راشد خان فرنچائزز کی نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔ پلاٹینئم کیٹیگری میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن میکولم، اے بی ڈویلیئرز، کرس لین، کولن منرو، لیوک رونچی، ڈیوائن براو، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، عمران طاہر، کولن انگرام، مچل میکلنگن، تھسارا پریرا اور راشد خان شامل ہیں۔ گزشتہ ایونٹ میں براوو کو پشاور زلمی نے ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن وہ اپنی انجری کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے سربراہ احسان مانی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ غیر ملکی کھلاڑیوں کا بہترین مرکب ہے، اور آئندہ چند روز کے اندر پی ایس ایل کی جانب سے نئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا جائے گا جو ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔خیال ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا آغاز آئندہ برس 14فروری سے ہوگا۔ملتان سلطان کے کھلاڑی کیئرون پولارڈ کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی لیگ کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔پولارڈ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک انتہائی مسابقتی ٹورنامنٹ ہے، اور جب بھی دستیابی اجازت دیتی ہے تو میں پی ایس ایل کھیلنے پر غور کرتا ہوں۔ان ہی کی بین الاقوامی ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹار اسپنر سنیل نارائین نے بھی کئی نامور کھلاڑیوں کے لیگ کا حصہ بننے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے گزشتہ تمام ایونٹس سے بھرپور لطف اندوز ہوا۔لاہور قلندرز کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے سنیل نارائین نے کہا کہ آئندہ سال پی ایس ایل گزشتہ ایونٹس سے زیادہ بڑا ہوگا کیونکہ اس مرتبہ اس میں نئے اسٹارز شامل ہورے ہیں۔گزشتہ برس اپنی انجری کی وجہ سے ایونٹ میں حصہ نہ لینے والے لاہور قلندرز کے کرس لین نے بھی پی ایس ایل میں شرکت کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔پی ایس ایل 2018 میں اسلام آباد یونائیڈ کو فتح سے ہمکنار کروانے والے نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی کو اس مرتبہ ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینیم گیٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔لیوک رونکی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11میچز میں 435رنز اسکور کیے تھے۔لیوک رونکی نے کہا کہ میں نے گزشتہ برس پی ایس ایل میں بہترین رنز اسکور کیے تھے اور آئندہ برس ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس کراچی والوں کی مہمان نوازی سے ہم بہت لطف اندوز ہوئے اور وہاں فائنل جیتنے کی بھی یادیں وابستہ ہیں۔افغانستان کے راشد خان بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں، گزشتہ برس انہیں قومی ٹیم کے میچز کی وجہ سے واپس بلا لیا گیا تھا۔گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سری لنکن آل رانڈر تھیسارا پریرا کو پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔حال ہی میں انگلینڈ میں شاندار ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے واپس آنے والے جنوبی افریقہ کے کولن انگرام کو پی ایس ایل میں اس مرتبہ پلاٹینئم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔کولن انگرام کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے مجھے پاکستانیوں سے روابط بڑھانے کا موقع ملا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت اعلی ہے، تاہم اس دوران یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ میں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی اور اس میچ کا حصہ بنا جو پاکستانیوں کے لیے اہم تھا۔آئندہ چند ہفتوں کے دوران پی ایس ایل میں ٹیموں کے پاس کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے، انہیں دوسری ٹیموں کے ساتھ ٹریڈ کرنے اور انہیں واپس ڈرافٹ میں ڈالنے کا اختیار ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی

      ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام

      فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.