Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • New York نے San Antonio کا شاندار کم بیک ناکام بنا دیا: این بی اے فائنل میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی !
    • انوکھی روایت : شیلڈ مین آف دی میچ فٹ بالر کینیڈی کو انڈوں کے کریٹ کا تحفہ
    • روسی صدر ولادیمیر پیوٹن حیران؟ ایران اندرونی طور پر مضبوط ، داد دینی چاہیے
    • ٹرمپ کے خیال میں ایران کے پاس صرف 22 فیصد میزائل باقی ، آخر کار ایران کو مذاکرات کی ٹیبل پر آنا پڑے گا
    • یوکرین کے صدر زیلینسکی کا کھلا خط ، روس جنگ بند نہیں کرنا چاہتا صدر پیوٹن کے نے مایوس کیا
    • معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین
    • امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
    • پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور قلندرز کے سہیل اختر کے لئے پی ایس ایل قوانین بدلنا پڑ گئے

    By Daily Khabrainاکتوبر 5, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (ویب ڈیسک)شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز انگلینڈ کی یارکشائر وائی کنگز کے خلاف 185رنز کے ہدف میں جب ابتدائ میں ٹیسٹ اوپنر عمران نذیر کی وکٹ کا نقصان اٹھا چکی تھی تو دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارح مزاج سہیل اختر ہی تھے جنھوں نے 56گیندوں پر 11 چوکوں اور 5 چھکوں کے ساتھ 100رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔سہیل اختر کی ٹی 20سطح پر یہ پہلی سنچری اننگز تھی جس پر وہ بہت خوش ہیں اور وہ اپنی اس کامیابی کا کریڈٹ اپنے کوچز ایاز اکبر، وسیم اور خاص طور پر لاہور قلندر کے ڈائریکڑ کرکٹ عاقب جاوید اور ثمین رانا کو دیتے ہوئے کہتے ہیں،کہ دونوں کا اعتماد ہی انہیں اس مقام تک لایا۔سہیل اختر عاقب جاوید اور ثمین کے اعتماد پر مزید بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عبدالرزاق، عمران نذیر اور ذوالفقار بابر جیسے ٹیسٹ کرکٹرز کی موجودگی میں انھیں قیادت کروانا اعزاز کی بات تھی جس پر بجا طور پر وہ ان دونوں کے بے حد مشکور و ممنون ہیں۔سہیل اختر کا تعلق ایبٹ آباد ریجن کے ہری پور ڈسڑکٹ سے ہے، جہاں کرکٹ کا کوئی خاص انفراسڑکچر موجود نہیں لہذا سہیل جب ٹیپ بال سے ہارڈ بال کرکٹ کی جانب آئے تو انھیں ایبٹ آباد ریجن میں کھیلنے کا زیادہ موقع نہ ملا جس کے سبب وہ ٹیم میں جگہ نہ برقرار رکھ سکے۔رہی سہی امید اس وقت ختم ہوگئی جب ایبٹ آباد فرسٹ کلاس کرکٹ سے باہر ہو گئی۔سہیل اختر نے اس موقع پر کرکٹ ہی چھوڑ دی، ساڑھے تین سال کرکٹ سے دور رہنے والے اس کھلاڑی کو فاٹا کے کوچ ایاز اکبر یوسف زئی نے لاہور قلندر کے ٹرائلز میں عاقب جاوید سے متعارف کروایا۔عاقب جاوید کی عقابی نگاہ نے سہیل اختر میں چھپے ٹیلنٹ کو بھانپ لیا، البتہ سفر آسان نہ تھا۔عاقب نے سہیل کو لاہور مدعو کیا، لاہور قلندر کی اکیڈمی میں اس کے لئے انتظامات کئے، فٹنس کے معیار کے ساتھ ٹریننگ کے مواقع فراہم کیے۔بس سہیل اختر نے بھی موقع کو غنیمت جانا اور تین چار گھنٹے ٹریننگ اور جم کو دینے لگا، معاملات بہتر ہوئے تو عاقب جاوید نے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا سے سہیل اختر کو پاکستان سپر لیگ کھلانے کی درخواست کر دی۔ عاطف رانا نے عاقب جاوید کی بات پر لبیک کہا لیکن ایک نئے مسئلے نے سر اٹھا لیا۔پاکستان سپر لیگ میں ایمرجنگ کیٹگری میں عمر کی حد 23 سال ہے، دوسری طرف سہیل اختر 32 سال کے تھے، اس معاملے کو حل کر نے کے لئے عاطف رانا نے پی ایس ایل گورننگ کونسل کو قائل کرنے کی کوشش کی جس میں وہ سرخرو ہوئے۔طے پایا کہ ڈس کوری کیٹگری متعارف کروائی جائے جہاں 32 سال کا کھلاڑی کھیلنے کا اہل ہو، یوں سہیل اختر پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا حصہ بنے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور قلندر عاطف رانا کہتے ہیں کہ اس معاملے کو نظر میں رکھتے ہوئے اب ہم نے لاہور قلندرز پلئیر ڈیویلمنپٹ پروگرام میں عمر کی حد کو ختم کر دیا ہے تاکہ سہیل اختر جیسے کھلاڑیوں کے راستے میں حائل روکاوٹیں ختم ہو جائیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    New York نے San Antonio کا شاندار کم بیک ناکام بنا دیا: این بی اے فائنل میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی !

    انوکھی روایت : شیلڈ مین آف دی میچ فٹ بالر کینیڈی کو انڈوں کے کریٹ کا تحفہ

    امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے

    تازہ ترین

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.