Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اصلاح الدین کو ہاکی ٹیم سے انہونی کر دکھا نے کی امید

    By Daily Khabrainاکتوبر 9, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(آئی این پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم میں تبدیلی آئے گی، ہمار اصل ہدف عالمی کپ اور اولمپک ہے۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے پی ایچ ایف کی جانب سے ایک مرتبہ پھر چیف سلیکٹر بنائے جانے والے اپنے دور کے عظیم کھلاڑی اور سابق قومی کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر اعتماد پر شکر گزار ہوں اور میری کوشش ہوگی کہ اس اعتماد پر پورا اتروں، اس سے قبل بھی میں نے اپنی ہر ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینے کی کوشش کی ہے۔اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ 18اکتوبر سے اومان کے دارالحکومت مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں شیڈول ایشین چیمپئینز ٹرافی کے لیے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں لاہورمیں قومی تربیتی کیمپ کے پہلے مرحلے کے بعد منگل سے کراچی میں شیڈول دوسرے فیز میں ممکنہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچا جائےگا، اگر ضرروت محسوس کی گئی تو مزید کھلاڑیوں کو اہلیت کے اظہار کے لیے کیمپ میں طلب کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ وہ ایونٹ کے لیے ممکنہ طور پر 11اکتوبر کو ہونے والے ٹرائلز کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان اولمپئین قاسم خان، اولمپئین مصدق حسین اور اولمپئین ایاز محمود کے ہمراہ 18رکنی حتمی اسکواڈ کا انتخاب کسی بھی دبا سے بالاتر ہوکر میرٹ کی بنیاد پر کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ اب ہمیں حالیہ ناکامیوں کو بھلا کر آگے کی جانب دیکھنا ہے، کیمپ کمانڈنٹ اور ہیڈ کوچ اولمپئین حسن سردار کی زیر نگرانی کیمپ میں کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان کو ہاکی میں فتوحات پانے کے لیے سخت محنت اور وقت درکار ہے، اس ضمن میں پی ایچ ایف نے طویل المدتی منصوبہ تیار کیا ہے جس پر عمل پیرا ہوکر مقاصد کا حصوصل ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے شہر بوبھینیشور میں 28نومبر سے شیڈول عالمی کپ اہمیت کا حامل ہے، عالمی ایونٹ میں بہتر نتائج پانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی جب کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاکرے میں فتح پاکر قوم کی امیدوں پر پور اتریں گے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.