Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت
    • طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
    • ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برطانوی پارلیمان نے دوسری مرتبہ یورپی یونین سے علیحدگی کا معاہدہ مسترد کردیا

    By Daily Khabrainمارچ 13, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن(ویب ڈیسک) برطانوی پارلیمان نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم ٹریزامے کی جانب سے برطانیہ کو یورپی یونین سے نکالنے کی ڈیل کو مسترد کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کو اراکین پارلیمان نے 242 کے مقابلے میں 391 ووٹ سے مسترد کیا جس کے بعد معاہدے کے لیے اپنائے گئے لائحہ عمل پر مزید ابہام پیدا ہو گیا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کی مجوزہ بریگزٹ ڈیل کو پارلیمان کے سامنے جنوری میں پیش کیا گیا تھا اور اس میں اسے 230 ووٹوں سے تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم ٹریزامے کا کہنا ہے کہ اب اراکین پارلیمان اس بارے میں ووٹ ڈالیں گے کہ کیا برطانیہ کو معاہدے کے بغیر ہی 29 مارچ کو یورپی یونین سے نکل جانا چاہیے اور اگر اس میں بھی ناکامی ہوئی تو پھر سوال یہ ہوگا کہ کیا بریگزیٹ کو التوا میں ڈال دیا جائے۔ادھر یورپی کمیشن کے صدر ڑان کلاﺅڈ جنکر نے برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کو متنبہ کیا تھا کہ اگر اس بار انہیں ایوان سے معاہدے کو منظور کرانے میں شکست ہوئی تو انہیں تیسرا موقع نہیں دیا جائے گا۔یاد رہے کہ جون 2016 میں ہونے والے ریفرنڈم میں 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے تھے جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، کیوں کہ وہ بھی برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کے حق میں تھے۔برطانیہ نے 1973 میں یورپین اکنامک کمیونٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم برطانیہ میں بعض حلقے مسلسل اس بات کی شکایات کرتے رہے ہیں کہ آزادانہ تجارت کے لیے قائم ہونے والی کمیونٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے رکن ممالک کی خودمختاری کو نقصان پہنچتا ہے۔ بریگزٹ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد ابتداءمیں معاشی مشکلات ضرور پیدا ہوں گی تاہم مستقبل میں اس کا فائدہ حاصل ہوگا کیوں کہ برطانیہ یورپی یونین کی قید سے آزاد ہوچکا ہوگا اور یورپی یونین کے بجٹ میں دیا جانے والا حصہ ملک میں خرچ ہوسکے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا

      ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز

      حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.