Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
    • روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
    • امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
    • * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • لاہور کے ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس میں تیراکی کے دوران ایک شخص جاں بحق۔
    • چین کے دورے پر وزیراعظم شہباز شریف کو کھلونا راکٹ اسحاق ڈار کو چمڑے کی بیلٹ تحفے میں دے دی
    • یونیسکو نے تاریخی قلعہ روہتاس کی بحالی کے کام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
    • کرائم انڈیکس 2026: اسلام آباد اور لاہور، لندن، پیرس اور نیویارک سے زیادہ محفوظ قرار۔
    • پنجاب حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام تبدیل کر دیا
    • امریکی خفیہ فوجی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی کے حق میں ریپبلکنز کی حمایت
    • پاکستان میں کانگو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ
    • پٹرول، ڈیزل ٹرانسپورٹرز نے ترسیلی نرخوں پر شٹ ڈاؤن کی دھمکی دے دی۔
    • میسی کو 2026 فیفا ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا
    • ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 افراد گرفتار
    • وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں روبوٹکس ایکسپو کا افتتاح کر دیا
    • دی اوول WTC 2027 کے فائنل کی میزبانی کرے گا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیٹلائٹ تباہ کرنے کا بھارتی تجربہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے خطرہ ہے، ناسا

    By Daily Khabrainاپریل 2, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن(ویب ڈیسک) حال ہی میں بھارت نے خلا کے زیریں مدار میں گردش کرنے والے ایک سیٹلائٹ کوزمینی میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد ماہرین نے اس پر تنقید کی ہے اور اب امریکی خلائی ادارے، نیشنل ایئروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سربراہ نے اسے مدار میں موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ بھارتی تجربے کے پانچ روز بعد ناسا کے سربراہ جم برڈنسٹن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس تجربے کو ”ہولناک واقعہ“ قرار دیا ہے جس میں میزائل اور سیٹلائٹ کے 400 ٹکڑے وجود میں آئے ہیں جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن اور اس کے خلانوردوں کے لیے ایک مسلسل خطرہ بن چکے ہیں۔جم برڈنسٹن نے کہا کہ اس تجربے کے نتیجے میں بننے والے خلائی کوڑے کے تمام ٹکڑوں پر نظر رکھنا ممکن نہیں اور ہم صرف انہی ٹکڑوں کی ٹریکنگ کررہے ہیں جو دس سینٹی میٹر یا اس سے بڑے ہیں اور ہم اس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مصنوعی سیارے کو تباہ کرنے کا یہ تجربہ 300 کلومیٹر تک کے نچلے مدار میں کیا گیا تھا لیکن کم ازکم 24 ٹکڑے اپنے مدار سے کھسک کر اوپر چلے گئے ہیں اور اب وہ عین بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے مدار تک پہنچ چکے ہیں۔ناسا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطرناک شے ہے کہ خلائی کچرا اب بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے اوپر جاچکا ہے اور اس طرح کی سرگرمیاں انسانی خلائی پروازوں سے مناسبت نہیں رکھتیں۔ انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ قبول عمل ہے اور ہم اس کے اثرات کے بارے میں بالکل واضح مو¿قف رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی افواج خلا میں آوارہ گھومنے والے ایسے 23 ہزار اجسام پر مسلسل نظر رکھتی ہے جو خلائی اسٹیشن کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچاسکتے ہیں اور ان کی اکثریت 10 سینٹی میٹر سے زائد ہے۔ خلا میں انسانی سرگرمیوں سے اس کے مدار متروکہ اور بے کار سیٹلائٹ، راکٹوں کے ٹکڑوں اور دیگر کچروں سے اٹ چکے ہیں جو مسلسل گھوم رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک چھوٹا ٹکڑا بھی تیزی سے سفر کرتے ہوئے خلائی اسٹیشن سے کسی گولی کی رفتار سے ٹکرا سکتا ہے اور بسا اوقات اسے چھیدتا ہوا دوسری جانب سے باہر نکل سکتا ہے۔ اسی بنا پر خلائی مداروں میں کوڑا کرکٹ مسلسل ایک چیلنج بن چکا ہے۔اس سے قبل 2007 میں چین نے بھی ایسا ہی تجربہ کیا تھا جس میں 10 ہزار سے زائد ٹکڑے بنے تھے۔ ناسا کے مطابق بھارتی تجربے سے خلائی اسٹیشن کے خطرے میں 44 فیصد اضافہ ہوچکا ہے جو وقتی طور پر برقرار رہے گا لیکن یہ بھی ہوسکتا ہے کہ دھیرے دھیرے یہ ٹکڑے خلا سے نیچے آکر زمینی فضا میں داخل ہوجائیں گے اور اس کی رگڑ سے جل کر بے ضرر راکھ میں تبدیل ہوجائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی

      * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر

      امریکی خفیہ فوجی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی کے حق میں ریپبلکنز کی حمایت

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.