Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم عمران خان14اگست کوآزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

    By Daily Khabrainاگست 12, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان14اگست کوآزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، عمران خان آزاد کشمیراسمبلی سے خطاب کریں گے، دنیا کو جگائیں گے کہ وہ اپنا کردارادا کرے،کشمیرکا ہربچہ، بوڑھا اورجوان کہہ رہا ہے کشمیربنے گا پاکستان۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی2 روزہ دورے پرآزاد کشمیرپہنچ گئے ہیں۔آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدرعتیق خان نے وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ نمازعید مرکزی عیدگاہ میں ادا کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نمازعید کے بعد ریلی میں شرکت کریں گے۔وزیرخارجہ کشمیری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔70سالہ بھارتی بربریت کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد جاری ہے۔ دنیا کوپیغام دینا ہےکہ کشمیری ہم سے جدا نہیں۔بھارتی بربریت کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ دوسری جانب چین کو وضاحتیں دینے بھارتی وزیرخارجہ چین پہنچ گئے، چین کی پاکستان کی حمایت پر بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، بھارت کومقبوضہ کشمیر اورلداخ پر دنیا کو جواب دینا ہوگا۔چین کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے اعلان کے بعد بھارتی وزیرخارجہ چین پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر جموں وکشمیر کے معاملے پرچین کووضاحتیں دیں گے۔ اس سے قبل پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کا دورہ کیا تھا اور بھارتی اقدام پر چین کو آگاہ کیا تھا۔جس پر چین نے کھلم کھلا پاکستان کی حمایت کا علان کیا تھا۔ جس پر بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب بھارت کے سابق فوجی اور بھارتی صحافی پراون ساہنے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انکشاف کیا ہے کہ چین اور روس نے مذاکرات کیلئے بھارت پر دباوﺅڈالنا شروع کردیا ہے۔ چین اور بھارت کے ساتھ اعتماد سازی نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔جبکہ بھارت کا حقیقت پسند طبقہ بھی اب تمام حقائق کو منظر پر لا رہا ہے۔ چین اور روس کے دباﺅ کے بعد بھارت کیلئے کشمیر کے معاملے پر جلد مذاکرات کا ا?غاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ بھارتی فوج عسکریت پسندی کے تدارک کے آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ بھارتی صحافی نے اپنی فوج بارے مزید کہا کہ آج ایک جدید دور کی جنگ ہمیں گھور رہی ہے، جبکہ بھارت نے جدید دور کی جنگ کیلئے فوج کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی

      پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی

      بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.