Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
    • سابق ایتھوپیئن ایئر ویز چیف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او مقرر
    • پاکستان نے 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے
    • برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
    • "ہم آبنائے ہرمز کو طاقت کے ساتھ محفوظ رکھیں گے”: ابراہیم رضائی
    • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
    • قطر میں ملبہ گرنے سے ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی
    • امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
    • جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ اسٹار جیڈن ایڈمز 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • چین نے سی پیک کے اربوں روپے کے اجبات معاف کرنے سے انکار کر دیا
    • ریٹائرڈ پاکستانی بحریہ کے افسر برطانیہ کے میئر منتخب
    • چین کا نیا اے آئی: GPT-5.5 سے سستا اور زیادہ شفاف
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • خامنہ ای اور چار اہلخانہ افراد کی امام رضاؑ مزار میں تدفین
    • پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 50 فیصد ٹیکس ریلیف کا اعلان
    • ایران کے خلاف آپریشن کی خفیہ حمایت پر یو اے ای پر الزام
    • رونالڈو نے نایاب CR7 بوٹس IShowSpeed کو تحفے میں دے دیے
    • اسرائیل نے مفتی اعظمِ القدس کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے روک دیا
    • ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عاطف اسلم کی آواز میں اذان سن کر ہندو مداح کی اسلام قبول کرنے کی خواہش

    By Daily Khabrainاپریل 7, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان نے نہ صرف پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مداحوں پر رقت طاری کی بلکہ ان کے غیر مسلم پرستاروں پر بھی سحر طاری کردیا۔کورونا وائرس سے نجات پانے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان میں مقررہ اوقات کے علاوہ بھی اذانیں دینے کا سلسلہ جاری ہے اور خدا سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کی جارہی ہے۔ گلوکار عاطف اسلم نے بھی دو روز قبل سوشل میڈیا پر اذان کی ویڈیو شیئر کی۔ عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں دی جانے والی اذان نے سننے والوں پر رقت طاری کردی اور لوگوں نے انہیں بے حد سراہا۔تاہم عاطف اسلم کو سراہنے والوں میں صرف ان کے مسلمان مداح ہی شامل نہیں تھے بلکہ سرحد پار سے غیر مسلم مداحوں نے بھی عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان کو سنا اور اس کی بے حد تعریف کی۔ یوٹیوب پر عاطف اسلم نے اذان کی ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھا ”اللہ سب سے بڑا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد? اللہ کے پیغمبر ہیں۔“ یوٹیوب پر عاطف اسلم کی آواز میں اذان کو اب تک دنیا بھر سے لاکھوں لوگ سن چکے ہیں اور ہزاروں نے اس پر تبصرے کیے۔انکیت پراجاپتی نامی ایک غیر مسلم مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا میں ہندو ہوں لیکن مجھے اسلام بہت پسند ہے اور میں اس مذہب میں داخل ہونا چاہتا ہوں۔ انکیت کے اس تبصرے کو لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سراہا اور انہیں کھلے دماغ سے ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھنے کے مشورے دئیے۔پرتیک ولاگز نامی مداح نے لکھا میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں مسلم نہیں ہوں لیکن جس طرح عاطف اسلم نے اذان دی مجھے بہت اچھا لگا اگرچہ مجھے اذان کے الفاظ سمجھ نہیں آئے لیکن واقعتاً اس روحانی آواز نے دل کو چھو لیا۔ پرتیک نے مزید لکھا کہ میں ہندو ہوں میرے گھر سے کچھ فاصلے پر مسجد ہے اور میں نے کئی بار اذان کی آواز سنی ہے لیکن اتنی روحانی آواز کبھی نہیں سنی۔ارجیت کا فین نامی صارف نے لکھا عاطف کی زندگی کا کام ایک طرف اور یہ اذان ایک طرف، ماشااللہ۔شینا نامی خاتون نے لکھا میں ہندو ہوں اور میرا تعلق بھارت سے ہے مجھے اذان کے الفاظوں کا مطلب سمجھ نہیں آیا لیکن اذان سنتے ہوئے میرے رونگھٹے کھڑے ہوگئے۔ سر آپ کی روحانی آواز جذبات سے بھرپور تھی جس نے میرے دل کو چھو لیا۔ میری دعا ہے کہ آپ کی دعائیں سنی جائیں خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔تنوجا پروین نامی صارف نے لکھا میرے پاس ایک ہی خوبصورت لفظ ہے اس کے لئے ”ماشا اللہ“۔ناز بٹ نامی خاتون نے عاطف اسلم کو سراہتے ہوئے کہا یہ آواز بنی ہی اذان دینے کے لیے ہے، ماشااللہ۔دپیکا صندل نامی صارف نے لکھا میرا تعلق بھارت سے ہے اور مجھے اردو سمجھ نہیں آتی لیکن میں کہنا چاہتی ہوں جب کوئی گہرے دل سے خدا سے دعا کرتا ہے تو ایک سحر طاری ہوجاتا ہے۔بنگلا دیش سے ایک صارف نے لکھا عاطف اسلم دنیا بھر میں سب سے زیادہ باصلاحیت مسلم گلوکار ہیں۔ جب کہ صفوان چوہدری نے لکھا شاید خدا نے آپ کو اسی لیے اتنی قیمتی آوازدی ہے، ماشا اللہ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا

      "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”

      29 سالہ شادی ختم ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں، ہمارے راستے الگ ہو گئے، وسیم عباس

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.