لاہور(ویب ڈیسک): محکمہ ایکسائز کے سابق ملازم کے گھر سے 33 کروڑ روپے کی بھاری رقم برآمد کر لی گئی۔
نیب لاہور کے مطابق محکمہ ایکسائز کے سابق ملازم خواجہ وسیم کے خلاف تحقیقات جاری تھیں اور ملزم کے گھر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے برآمد کر لیے۔
نیب حکام کے مطابق ملزم خواجہ وسیم محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور میں گریڈ 16 کا ملازم تھا، ملزم کے گھر سے 33 کروڑ کیش اور پرائز بانڈز کی صورت میں برآمدکیا گیا۔
نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ادارے کے انٹیلی جنس ونگ کی بڑی کامیابی سے ملزم کے خلاف جاری تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا ہے۔

