Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    استعفوں کی نوبت آئی تو خواجہ آصف پارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے

    By Daily Khabrainاکتوبر 11, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسمبلیوں سے استعفے دینا آسان کام نہیں، زیادہ سے زیادہ 18 سے 20 ن لیگی ارکان استعفی دیں گے، یہ تو اسی دن استعفے دینے لگے تھے، زرداری نے ان کو استعفے دینے سے روک دیا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری

    یالکوٹ (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ استعفوں کی نوبت آئی تو خواجہ آصف پارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے، اسمبلیوں سے استعفے دینا آسان کام نہیں، زیادہ سے زیادہ 18 سے 20 ن لیگی ارکان استعفی دیں گے، یہ تو اسی دن استعفے دینے لگے تھے، زرداری نے ان کو استعفے دینے سے روک دیا۔ انہوں نے آج سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہم مہنگائی اور معیشت دونوں کی بات کرتے ہیں، ہم آمدن بڑھا کر اخراجات کم کریں گے تو صنعت اور معیشت ترقی کرے گی۔ہمارا مسئلہ یہ رہا ہے کہ ہم نے پاکستان امپورٹ انڈسٹری بنادیا ہے، ہر چیز ہم امپورٹ کررہے ہیں۔ کوئی چیز ہم اپنی نہیں بنا رہے، ہم نے میڈ ان پاکستان کا پروگرام دیا ، کورونا آیا تو ہم کچھ نہیں بنارہے جبکہ ہم نے ماسک سے لے کر وینٹی لیٹر بنائے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ جب بھی معیشت کھڑی ہونے لگتی ہے تو پاکستان کے دشمن سرگرم ہوجاتے ہیں، اپوزیشن کی تحریک کا کیا اخلاقی جواز ہے؟ ابو بچاؤ مہم کے بعد انتشار پھیلاؤ مہم شروع کردی گئی ہے۔

    اپوزیشن کی تحریک کا اخلاقی یا سیاسی جواز نہیں ہے، آپ نے الیکشن لڑا، آپ الیکشن ہار گئے اب پانچ سال انتظار کریں۔اگر آپ انتظار نہیں کرسکتے کیونکہ آپ جیلوں میں جارہے ہیں۔ اس تحریک کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ فیٹف کے مسئلے پر بھی اپوزیشن نے کہاکہ تب ووٹ دیں گے جب نیب قوانین کی 37 میں 34 شقیں منظورکی جائیں۔ اگر ہم احتساب کے عمل سے پیچھے ہٹ جائیں تو ہمارا ووٹر ہمارا گریبان پکڑے گا۔اس تحریک کا آئین و قانون سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مریم نواز ، نوازشریف کا آئین اور جمہوریت سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا کیپٹن صفدر کا فوج سے تعلق ہے۔ان کا زور اپنے آٹھ کیسز پر ہے، نوازشریف خود لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، اگر مریم نوازاتنی عزیز ہے تو پیسے بھی ان کے نام کردیں، پیسے سارے بیٹوں کے نام رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف باہر بیٹھ کر کیسے کارکنان کو کہہ رہے ہیں کہ تحریک میں شامل ہوجائیں۔نوازشریف کے لندن میں کھانوں کا بل عوام دے رہے ہیں۔ ہماری آفر ہے کہ پلی بارگین کرلیں۔ ہمیں آپ کو جیلوں میں رکھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ اللہ نے بڑی مہربانی کی ہے کہ پاکستان میں کورونا زیادہ نہیں پھیلا، اب ہمیں بے وقوفی نہیں کرنی چاہیے، یہ نا ہوں کہ جیسے لندن اور امریکا میں واپس آیا ہے۔بہتر یہ ہوگا کہ ہم بچ جائیں۔ میں سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ 3مہینے کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں، اور فروری میں دوبارہ شروع کردیں۔جن ممالک میں سردی ہوئی ہے وہاں کورونا بڑی شدت سے واپس آیا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی اردوسافٹ ویئر بنائیں گے۔ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی ملک آگے جاسکتا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی سے ملک میں ٹیکنالوجی کا بزنس کا بیٹھ جائے گا۔بھارت ٹیکنالوجی بزنس میں کہاں سے کہاں چلا گیا ہے، پاکستان میں ٹیکنالوجی کے بزنس پر پابندی لگانے سے فائدے کی بجائے نقصان ہوگا۔ٹک ٹاک اور دوسری انٹرنیشنل کمپنیز پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.