ویب ڈیسک : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو یہ اعزاز ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں عطا کیا گیا۔
تقریب میں وفاقی وزرا ءاور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی صدر عارف علوی سے ملاقات بھی ہوئی۔
ملاقات میں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

