کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نےالیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔ فیصل واوڈا نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف میری درخواست مسترد کی، قرار دیا جائےکہ یہ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں۔ عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظورکرتے ہوئےسماعت کل کیلئے مقرر کردی ہے۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا کیخلاف دوہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن میں تین شکایات درج ہیں۔
