Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سنی لیونی سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟

    By Khabrain Newsمارچ 4, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ کیا کرتی ہیں۔
    بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید جسے ’’سوشل میڈیا ٹرولنگ‘‘ بھی کہاجاتا ہے اب بہت عام ہوگئی ہے۔ یہ بات کوئی راز نہیں کہ بالی ووڈ اداکار روزانہ کی بنیاد پر ٹرولنگ کا شکار ہوتے ہیں۔ اور کبھی کبھی تو سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید اداکاروں کی زندگی پر اتنی زیادہ اثر انداز ہوتی ہے وہ خود کو روک نہیں پاتے اور ان پر بلاوجہ تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیتے ہیں۔
    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب سنی لیونی سے اس حوالے سے پوچھا گیا کہ آپ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید یا ٹرولنگ کا سامنا کیسے کرتی ہیں؟ تو انہوں نے اس کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے دیگر فنکاروں کو بھی تنقید نگاروں سے نمٹنے کا طریقہ بتایا۔
    سنی لیونی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔ اداکارہ نے بتایا اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد سراسر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اسلیے ان تنقید نگاروں کا سامنا کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ان کے کمنٹس کو نہ پڑھاجائے اور انہیں ’’بلاک‘‘ کردیا جائے۔ لہذا میں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔
    سنی لیونی نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر تنقید کرنے والے صارف ان فنکاروں کے پیچھے جاتے ہیں جو ان سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ان کا مقصد صرف اور صرف توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ یہ چھوٹے بچوں کی طرح ہوتے ہیں جو توجہ چاہتے ہیں اب چاہے وہ اچھی چیز سے ملے یا بری چیز سے۔
    سنی لیونی کو اکثر ان کی فلاپ فلموں اور ماضی کے کام کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ وہ یہ سب کیسے برداشت کرتی ہیں؟ تو اداکارہ نے کہا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے کیونکہ یہ لوگ میری زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔
    اداکارہ نے کہا سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے لوگ میرے بلز ادا نہیں کرتے، کھانا بنانے میں میری مدد نہیں کرتے، بچوں کے ڈائپرز بدلنے میں میرا ساتھ نہیں دیتے، بلکہ یہ ٹرولرز کسی بھی طرح میری زندگی میں شامل نہیں ہیں، یہ میری فیملی کا حصہ نہیں ہیں، میرے ساتھ کھانا نہیں کھاتے، میرے دوست نہیں ہیں، بلکہ وہ میرے لیے کچھ بھی نہیں ہیں۔
    سنی لیونی نے دیگر فنکاروں کو بھی تنقید نگاروں سے نمٹنے کا طریقہ بتاتے ہوئے ان پر زور دیا کہ خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے ان تمام لوگوں کو بلاک کریں۔ کیونکہ بلاک کرنا آسان ہے۔ میرے خیال میں بہت سارے لوگوں کو یہ کرنا چاہئے تب ہی ہم ایک بہتر جگہ پر رہ سکیں گے۔
    سنی لیونی نے اپنے بچوں کے بارے میں کہا کہ ان کے بچوں کی عمر ابھی صرف 4 اور 6 سال ہے اور انہوں نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے بالکل دور رکھا ہوا ہے۔ وہ اور ان کے شوہر گھر میں ’’نو فون پالیسی‘‘ پر سختی سے عمل پیرا ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے بچے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز سے واقف نہیں ہیں۔ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون اور سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت صحیح وقت اور صحیح عمر میں دیں گے۔
    واضح رہے کہ سنی لیونی اسپائے تھرلر ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ میں کام کررہی ہیں جو ایم ایکس پلیئر اسٹریمنگ ویب سائٹ پر 10 مارچ سے دکھائی جائے گی۔ اس ویب سیریز کو وکرم بھٹ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ میں سنی لیونی کے ہمراہ اداکارہ سونالی سیگل، راہول دیو، سمیر سونی، شہزاد شیخ اور عائز خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف

      سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا

      کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.