Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 82 کلوگرام وزن اٹھا کر میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    • مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں
    • تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
    • امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی
    • انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ
    • زخمی صحافی علاج کے لیے غزہ سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
    • عبداللہ شفیق اور سعود شکیل ویسٹ انڈیز دورے کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل
    • پرہلاد جوشی بھارت کے نئے وزیرِ تعلیم مقرر
    • پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی
    • کویت نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کو خلیجی سلامتی کا اہم شراکت دار تسلیم کر لیا
    • شاہنواز دہانی سری لنکا کے جنگلات کی سیر میں مصروف
    • جنوب مشرقی ایران میں 4.6شدت کا زلزلہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
    • ہم نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا: کویت
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • ٹرمپ: اسرائیل کو تسلیم کیے بغیر سعودی جوہری پروگرام کی حمایت نہیں
    • پاکستانی بائیکر شان علی نے امریکا بھر میں تنہا موٹر سائیکل کا سفر مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کی زرداری، بلاول و دیگر سے ملاقاتیں، کل کراچی کا دورہ کرینگے

    By Khabrain Newsاپریل 12, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ اہم بیٹھک، سیاسی صورتحال اور وزارتو ں کے حوالے سے مشاورت، شہبازشریف کی فضل الرحمان کے گھر آمد، حمایت پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔
    وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہبازشریف اتحادیوں سے ملنے جا پہنچے، پہلے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی اور کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے۔
    بعد میں شہبازشریف نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی، وفاقی کابینہ کی تشکیل سمیت سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، وہ مولانا فضل الرحمان کے گھر بھی گئے، ملاقات میں حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا، کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔
    وزیراعظم نے بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی، بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل سے بھی ملاقات کی۔
    ادھر وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دینگے۔
    وزیراعظم شہبازشریف کے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کے دورے کا بھی امکان ہے، وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمت عملی کے لیے مشاورتی عمل کی صدارت بھی کرینگے۔
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مزار قائد کے دورے کا مقصد پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے قائد اعظم کے وضع کردہ سنہری اصولوں کی پیروی کا اعادہ کرنا ہے۔
    دوسری جانب شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے، بطور وزیراعظم ان کا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا جبکہ ان کا دورہ چین بھی جلد متوقع ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں

      انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی

      پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.