ڈی آئی خان: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، سابق صدر پاکستان آصف زرداری، امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پانچ سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات اداروں کے خلاف بیانات دینے پر درج کیے گئے ہیں۔
سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی گزشتہ دنوں مقدمات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد سیاسی صورتحال میں موجود تلخی بڑھ گئی ہے۔