Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • عمان مین الفحل ٹرمینل نے دھماکے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا
    • پانی کی قلت کا خدشہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت
    • بجٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر زرعی آلات اور کھاد مہنگی ھونےکا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیلاب متاثرین کی مدد ترجیح ہے، سیاست بعد میں چلتی رہے گی،بلاول بھٹو

    By Khabrain Newsاگست 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد ترجیح ہے، سیاست تو چلتی رہے گی۔ ہماری اپوزیشن اس وقت میں جلسے جلسے کھیل رہی ہے۔
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی مرضی ہے جلسہ جلسہ کھیلنا ہے تو کھیلتے رہیں۔اپوزیشن الیکشن کا مطالبہ کرتی رہے، ہماری ترجیح سیلاب متاثرین ہیں۔
    ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کےلیے جو ممکن ہوا کریں گے۔سیاست تو چلتی رہے گی۔اس وقت ترجیح ہے سیلاب متاثرین کا ساتھ دینا ہے بعد میں سیاست میں مقابلہ کرینگے۔
    انہوں نے کہاہے کہ دنیا میں ایسی مثال نہیں دیکھی جب اتنی بڑی قدرتی آفت ہو،اتنے لوگ اور علاقے متاثر ہوں اس وقت ہماری سیاست چلتی رہے۔جہاں کوئی زلزلہ یا سیلاب آئے وہاں پورا ملک ایک ہو کر متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالف حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں وہ کبھی اس چیز میں دلچسپی نہیں لیتے۔2020 میں بھی اس صوبے میں عوام متاثر ہوئے تھے، آج کی اپوزیشن اس وقت حکومتی جماعت تھی۔اس وقت بھی انہوں نے ہمارے سیلاب متاثرین کا ساتھ نہیں دیا تھا۔
    انہوں نے کہاہے کہ آج وہ اپوزیشن میں ہیں، ان کے اپنے صوبے میں سیلاب ہے مگر وہ جلسے جلسے کھیل رہے ہیں۔یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے۔دنیا میں ایسی کوئی حکومت نہیں ہے جو اس طرح کی آفت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔لیکن جب ایسی صورتحال آجاتی ہے تو ہر کوئی چاہتا ہے کہ مدد کر سکے۔
    انہوں نے کہاہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے۔ صرف لاڑکانہ ضلع سے 18 سو خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ان سب کو کیمپس پہنچانا، کھانے پینے کی سہولیات سے طبی مدد فراہم کرنا ابتدائی چیلنج ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ جون کے آخر سے چل رہا ہے، ریلیف اور ریسکیو ہماری پہلی ترجیح ہے۔آگے چل کر ہمیں تباہ ہوئے لوگوں کے گھر، سڑکیں، پل تعمیر کرنے کے بارے میں سوچنا ہوگا۔
    انکا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے اہم کام عوام کو ٹنٹس پہنچانا ہے۔صوبے سندھ کے پاس 90 ہزار ٹینٹس تھے جو ناکافی ہے۔صوبے سندھ کو کم سے کم 10 لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے، جسے خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
    انہوں نے کہاہے کی کھانے کے مسائل کیلئے سب مل کر کوشش کر رہے ہیں تاکہ متاثرین کو راشن پہنچایا جا سکے۔2020 والی حکومت نے تو مدد نہیں کی، لیکن اب بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے مدد ملنے کا امکان ہے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    تازہ ترین

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.