پشاور : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل پشاور میں ہونے والا جلسہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شوکت علی نے اپنے بیان میں بتایا کہ پشاور میں تحریک انصاف کا کل ہونے والا جلسہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا ہے اور تمام اراکین اسمبلی کو سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شوکت علی نے بتایا کہ کل جلسہ گاہ کی جگہ پر امدادی کیمپ لگایا جائے گا، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ امدادی کیمپ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عطیات دیں۔