Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • بھارت اسرائیل کو اسلحہ بھیج کر غزہ میں مبینہ نسل کشی کا حصہ بن سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
    • ایران پر حملے کا منصوبہ مؤخر، ٹرمپ نے جلد معاہدہ ہونے کی امید پر فوجی کارروائی روک دی
    • پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی
    • پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔
    • ٹرمپ: ایران پر امریکی حملہ روک دیا معاہدہ طے پانے کے قریب
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیر اعظم کا بلوچستان کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان

    By Khabrain Newsاگست 28, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جعفر آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 10 ارب روپے امداد کا اعلان کر دیا۔
    وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے جعفر آباد کے گاؤں حاجی اللہ دینو پہنچے اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔
    اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہی پھیلی ہوئی ہے لیکن صوبہ سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پورے پاکستان میں ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں اور سوات، کالام سب علاقے بارشوں سے تباہ ہو گئے۔ سوات میں ہوٹلز آناً فاناً دریا برد ہو گئے۔
    انہوں نے کہا کہ جعفر آباد میں ایکٹنگ گورنر بتا رہے تھے کہ فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور زیادہ پانی زیر زمین چلا جائے تو وہ بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ زمین کے اندر زیادہ پانی جانے سے وہ خشک نہیں ہوتی۔ سب مل کر خدمت کریں اور مجھے خوشی ہے جس کیمپ میں گیا ہوں وہاں کھانا ملا۔ میں نے کہا ہے کہ اس علاقے کو جیسے بھی ہو بحال کریں اور پانی مہیا کریں۔
    وزیر اعظم نے خرم دستگیر کو توانا پہلوان وزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانا پہلوان خرم دستگیر سے بات کی ہے کہ وہ یہاں پہنچیں اور کام کریں۔ ترکی سے طیب اردگان نے مجھ سے بات کی اور خوشی ہے کہ آج ترکی سے 2 جہاز امدادی سامان لے کر کراچی پہنچنے والے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے بھی ٹیلیفون پر بات ہوئی اور متحدہ عرب امارات سے بھی آج سامان کے جہاز پہنچیں گے۔ دوست ممالک کے سربراہان مصیبت کی گھڑی میں ہمارے ساتھ ہیں۔
    شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ نے ڈیڑھ ملین پاؤنڈ کی امداد دی جس پر ان کا شکر گزار ہوں، مخیر حضرات آگئے آئیں اور اپنے بھائیوں، ماؤں اور بچوں کی مدد کریں۔ مجھے علم ہے فنڈز آ رہے ہیں اور کل بھی ایک شخص نے 6 کروڑ روپے دیئے۔ امداد دینے والے شخص نے کہا کہ میرا نام ظاہر نہ کریں۔
    انہوں نے کہا کہ ایک گروپ آیا جس نے 45 کروڑ روپیہ دیا اور خود لوگ اپنی امداد پہنچا رہے ہیں، اللہ آپ کی دولت میں مزید اضافہ کرے۔ میں نے اپنی زندگی میں سیلاب کی ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔ لاکھوں افراد کے گھر، مکان اجڑ گئے، ہزاروں جاں بحق اور زخمی ہوگئے، ہر متاثر خاندان کو 25 ہزار روپے حکومت دے رہی ہے۔
    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہاں ہیلتھ کے سینٹرز دیکھے ہیں اور وٹرنری ایکسپرٹس بیٹھے ہیں جبکہ آرمی چیف اور نیول چیف نے بتایا ان کی فارمیشنز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اس وقت تک 50 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا چکا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کام میں مصروف ہیں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور کل فنڈز کے حوالے سے میٹنگز ہیں اس میں تمام معاملات دیکھیں گے۔ یہ کام باتوں، نعروں، تقریروں اور الزامات لگانے سے نہیں ہو گا بلکہ عملی کام کرنا ہو گا اور خون پسینے سے کام ہو گا۔
    شہباز شریف نے کہا کہ غلط الزامات لگا کر اور جھوٹ بول کر کب تک قوم سے خود کو بچالیں گے، قوم سے گزارش ہے کہ وہ دعا اور دوا کریں اور جب تک آخری خاندان بحال نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
    انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے چیئرمین اور پی ڈی ایم اے مل کے پلان بنائیں گے اور سب مل کر انتہائی ایمانداری سے آپ تک آپ کا حق پہنچائیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی

      پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔

      شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.