تازہ تر ین

ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر لائیو دکھانے پر پابندی عارضی طور پر ختم کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی کا پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی لائیو تقاریر پرپابندی کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔
وکلا کے دلائل کے بعد چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی کاپیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں پیمرا نےنوٹیفکیشن کے اجرا میں اختیار سے تجاوز کیا، پیمرا کو اختیار نہیں کہ وہ پابندی کا ایسا کوئی حکم جاری کرے۔
عدالت نے عمران خان کی درخواست پر پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے اور حکم دیا کہ پیمرا افسر نامزدکرے جوپیش ہوکرنوٹیفکیشن کے اجراکی وضاحت کرے۔
عدالت نے حکم دیا کہ پیمرا کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 5 ستمبر تک معطل رہے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسہ عام میں پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے بعد پیمرا نے ان کی لائیو تقاریر دکھانے پر پابندی عائد کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain