بیجنگ : (ویب ڈیسک) چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے میں 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گھر منہدم ، مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔