تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا

پرتھ: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔ میچ سے پہلے پاکستان کھلاڑیوں کی جانب سے دو سیشنز میں بھر پور ٹریننگ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم زمبابوے کے خلاف چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے، حیدر یا آصف علی میں سے ایک کھلاڑی کو ڈراپ کیا جائے گا، فخر زمان کی فٹنس میں بھی بتدریج بہتری آئی ہے۔ پرتھ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain