مری: (ویب ڈیسک) مری ٹریفک پولیس کی جانب سے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ سیاح مری آنےکے لیے مکینکلی طور پردرست گاڑی کا انتخاب کریں، گاڑی کے وائپر اور لائٹس مکمل طور پر درست حالت میں رکھیں، سِلپری روڈ اور خطرناک موڑ ہونےکی وجہ سے تیز رفتاری سے گریز کریں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ دوران ڈرائیونگ ون وے کی خلاف ورزی اور غلط اوورٹیکنگ نہ کریں، مری کی تمام سڑکیں دو طرفہ ہیں لہٰذا ڈبل لائن ہرگز نہ بنائیں، موسم کی شدت کے مدنظرگرم کپڑے اور کھانے پینےکی اضافی اشیاء ساتھ رکھیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں،گاڑی کو روڈ پرکھڑی کرکے تصاویر نہ بنائیں تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک و ضلعی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
