Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ۔5دن تک زیرآب پھنسے رہنے والا شخص حیران کن طور پر زندہ بچ گیا

    By Khabrain Newsاگست 4, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایک چینی غوطہ خور زیرآب غار میں 5 دنوں تک پھنسے رہنے کے باوجود کرشماتی طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔

    وانگ نامی 40 سال سے زائد عمر کا غوطہ خور 19 جولائی کو اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک دریا کی ڈائیونگ کے دوران غائب ہوگیا تھا۔

    جنوبی چین کے صوبے Guangxi میں واقع یہ دریا بہت گہرا تھا اور اس میں غاروں کا ایک سلسلہ بھی موجود ہے جو سطح سے 9 میٹر نیچے موجود ہے۔

    پولیس کی جانب سے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور مقامی ریسکیو ٹیم اور اسپیشل پولیس فورسز سے مدد طلب کی گئی۔

    غاروں کے لیے بھی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی جانب سے ابتدا میں غاروں کا جائزہ لیا گیا مگر ناکام رہے۔

    دوسری بار سرچ کے دوران اس ٹیم نے کچھ آوازیں سنی تھیں جیسے کوئی چٹانوں کو کھٹکھٹا رہا ہو۔

    امدادی ٹیم نے سطح پر موجود افراد کو فوری طور پر بوٹ انجن بند کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ زیادہ بہتر طریقے سے سن سکیں مگر پھر انہیں کوئی آواز سنائی نہیں دی۔

    امدادی ٹیم میں شامل غوطہ خور 130 میٹر گہرائی تک گئے مگر کچھ بھی دریافت نہیں کرسکے۔

    مگر جب وہ واپس آرہے تھے تو پھر ایک پیشرفت ہوئی۔

    امدادی ٹیم کے مطابق جب ہم غاروں میں گمشدہ فرد کو تلاش کر رہے تھے تو اس نے چٹانوں کو کھٹکھٹایا مگر اسے کوئی ردعمل نہیں مل سکا۔

    درحقیقت وانگ نے تو انہیں اپنے نیچے سے گزر کر غاروں کے گہرے ترین حصوں میں جاتے ہوئے دیکھا۔

    جب وانگ کی آکسیجن سپلائی محض 4 فیصد رہ گئی تو وہ پانی میں بنے ائیر پاکٹ میں چلا گیا جہاں اس نے امدادی ٹیم میں شامل غوطہ خوروں کو واپس آتے دیکھا اور فلیش لائٹ سے انہیں سگنل دیا۔

    اس سگنل کی بدولت امدادی ٹیم اسے بچانے میں کامیاب ہوگئی۔ امدادی ٹیم کے مطابق درحقیقت وہ لمحہ وانگ کا آخری موقع تھا۔

    وانگ اتنے دنوں تک غار کو کم گہرے حصے میں موجود ائیر پاکٹ میں رہ کر زندہ رہنے میں کامیاب رہا جہاں وہ زیرآب ہونے کے باوجود سانس لینے کے قابل رہا۔

    اس نے بتایا کہ وہ حادثاتی طور پر غاروں میں داخل ہوگیا تھا اور پھر راستہ بھول گیا اور کچی مچھلی کھا کر زندہ رہا۔

    حیران کن طور پر اس کی حالت زیادہ خراب نہیں ہوئی اور وہ خود ہی چل کر ایمبولینس کے اندر گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.