Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برطانیہ میںپانی کی قلت، ایئرپورٹ پر واش رومز اور ریسٹورنٹس بند
    • پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ
    • گلگت بلتستان میں اچانک سیلاب، متعدد علاقوں کے زمینی رابطے منقطع
    • ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحتی کشتیوں کی جانچ کا آغاز
    • ناران کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جا گری، 21 افراد زخمی
    • پاکستانی باپ بیٹی کی جوڑی نے بین الاقوامی گھڑسواری تیراندازی چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
    • پاکستان کی طیبہ اشرف اور سمبل فاطمہ نے آئیکون اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • جنتر منتر احتجاج کے بعد جنرل زی نے سڑکیں صاف کر کے مثال قائم کر دی
    • میکڈونلڈز اور کے ایف سی کم صحت بخش فاسٹ فوڈ چینز میں شامل
    • امریکا اور ایران کے درمیان حملے رکنے پر تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
    • پی ایم ڈی کی لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں مون سون کی نئی بارشوں کی پیشگوئی
    • پنجاب میں آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف اینٹی اسموگ آپریشن کا آغاز
    • بحرین کے شاہ اور اسرائیلی صدر میں ابراہم معاہدوں پر گفتگو
    • آبنائے ہرمز میں چھ جہاز روک لیے گئے
    • سیئٹل کے اسپیس نیڈل کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • آئی سی سی وارنٹ اور ممدانی کی مخالفت کے باوجود نیویارک جاؤں گا: نیتن یاہو
    • ایرانی وزیر خارجہ: جہاز پر یوکرینی حملہ بغیر جواب نہیں رہے گا
    • امریکی سیاستدان نے ٹرمپ کی امارات، سعودی عرب اور قطر سے قربت کا مبینہ راز فاش کر دیا
    • 82 کلوگرام وزن اٹھا کر میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    • مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کمر درد سے نجات ممکن، مؤثر علاج اور احتیاطی تدابیر

    By Khabrain Newsمارچ 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اکثر افراد کو کمر کے نچلے حصے میں کبھی ہلکا کھچاؤ اور کبھی شدید درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث بستر سے اٹھنا، کرسی پر بیٹھنا، جھکنا یا بچوں کو گود میں اٹھانا جیسے معمولی کام بھی مشکل محسوس ہونے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں کمر کا درد ان مسائل میں شامل ہے جن کے باعث لوگ ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں یا کام سے

    چھٹی لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

    کمر کے نچلے حصے کا درد ایک عام مگر تکلیف دہ مسئلہ ہے جو انسان کی روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کرسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر اس مسئلے کو بروقت سمجھ لیا جائے اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو نہ صرف اس درد پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ مستقبل میں اس سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر کے نچلے حصے کا درد کسی مخصوص عمر تک محدود نہیں۔ یہ نوجوانوں میں بھی پیدا ہو سکتا ہے اور عمر رسیدہ افراد میں بھی عام ہے۔ تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ درست تشخیص، مناسب علاج اور طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلی کے ذریعے اس مسئلے کو کافی حد تک قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔

    کمر کے درد کی وجوہات

    طبی ماہرین کے مطابق اس درد کی بڑی وجہ ہماری روزمرہ عادات ہوتی ہیں۔ لمبے عرصے تک غلط انداز میں بیٹھنا، موبائل فون استعمال کرتے وقت گردن اور کمر کو جھکائے رکھنا، بھاری چیزیں غلط طریقے سے اٹھانا یا اچانک سخت ورزش شروع کرنا ریڑھ کی ہڈی پر اضافی دباؤ ڈال دیتا ہے۔

    اس کے علاوہ ریڑھ کی ہڈی کی ڈسک کا اپنی جگہ سے سرک جانا یا پھٹ جانا، عمر کے ساتھ جوڑوں اور ڈسکس کا گھس جانا، جسمانی سرگرمی میں کمی، موٹاپا اور ذہنی دباؤ بھی اس مسئلے کو بڑھانے والے اہم عوامل ہیں۔

    عام علامات کیا ہیں؟

    کمر کے نچلے حصے میں درد کا آغاز عموماً سختی یا ہلکے کھچاؤ سے ہوتا ہے جو چلنے پھرنے یا زیادہ دیر بیٹھنے سے بڑھ جاتا ہے۔ بعض مریضوں میں یہ درد ٹانگوں تک پھیل جاتا ہے جسے طبی اصطلاح میں Sciatica کہا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ٹانگوں میں سن پن، جھنجھناہٹ یا کمزوری محسوس ہونا اس بات کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ کوئی اعصاب دباؤ کا شکار ہیں۔

    سینئر کنسلٹنٹ نیورولوجی کے مطابق اکثر کمر درد آرام اور مناسب دیکھ بھال سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ تاہم اگر چار سے چھ ہفتوں تک درد برقرار رہے یا ٹانگوں میں شدید کمزوری، سن پن یا رفع حاجت پر قابو نہ رہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ سنگین حالت Cauda Equina Syndrome کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔

    فوری آرام اور علاج کے طریقے

    اگر کمر کا درد اچانک شروع ہوجائے تو ایک یا دو دن آرام فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، لیکن زیادہ دیر تک مسلسل بستر پر لیٹے رہنا درد کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

    عارضی آرام کے لیے شدید درد کی صورت میں برف کا استعمال جبکہ اکڑن کی حالت میں گرم پانی یا گرم پیک مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ درد کم کرنے کے لیے عام طور پر پیراسیٹامول یا آئی بپروفین جیسی ادویات استعمال کی جاسکتی ہیں، جبکہ اعصابی درد کی صورت میں ڈاکٹر دیگر درد کش دوائیں تجویز کرسکتے ہیں۔

    اگر درد شدید ہو یا طویل عرصے تک برقرار رہے تو فزیوتھراپی مؤثر علاج ثابت ہوسکتی ہے، جس میں ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے اور حرکت بہتر کرنے کے لیے مخصوص ورزشیں کروائی جاتی ہیں۔ بعض مریضوں میں جدید طریقۂ علاج جیسے اسٹیرائڈ انجیکشن، ایپی ڈورل انجیکشن، فیسٹ جوائنٹ انجیکشن یا ریڈیو فریکوئنسی ایبلیشن بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

    سرجری کب ضروری ہوتی ہے؟

    ماہرین کے مطابق سرجری کو ہمیشہ آخری حل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہ اسی صورت میں کی جاتی ہے جب دیگر علاج مؤثر ثابت نہ ہوں یا اعصاب کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔ عام طور پر کی جانے والی سرجریوں میں Laminectomy، Discectomy اور Spinal Fusion شامل ہیں۔

    بحالی اور بچاؤ کی تدابیر

    درد میں کمی کے بعد بھی احتیاط جاری رکھنا ضروری ہے۔ بنیادی عضلات کو مضبوط بنانے والی ورزشیں جیسے پلینک اور گلوٹ برج ریڑھ کی ہڈی کو سہارا دینے میں مدد دیتی ہیں۔

    اسی طرح درست انداز میں بیٹھنا، ایرگونومک کرسی استعمال کرنا، زیادہ دیر تک جھک کر بیٹھنے سے گریز کرنا اور ہلکی جسمانی سرگرمی جیسے چہل قدمی یا تیراکی کمر کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اس کے علاوہ وزن متوازن رکھنا، ذہنی دباؤ کم کرنا، کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور غذا لینا اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا بھی نہایت اہم ہے۔

    اگرچہ کمر کے درد کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن یہ مسئلہ ناقابلِ علاج نہیں۔ بروقت تشخیص، مناسب علاج اور صحت مند طرزِ زندگی اختیار کر کے انسان دوبارہ متحرک اور صحت مند زندگی کی طرف لوٹ سکتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.