Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»سائنس و ٹیکنالوجی»گوگل نے جیمنائی پرسنل انٹیلی جنس میں نانو بنانا امیج جنریشن ٹول کا اضافہ کر دیا
    سائنس و ٹیکنالوجی

    گوگل نے جیمنائی پرسنل انٹیلی جنس میں نانو بنانا امیج جنریشن ٹول کا اضافہ کر دیا

    Khabrain NewsBy Khabrain Newsاپریل 17, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گوگل نے جیمنائی کے پرسنل انٹیلی جنس فیچر میں نانو بنانا پر مبنی تصاویر بنانے والے ٹول کا اضافہ کیا ہے۔

    اس طرح صارفین پرسنل انٹیلی جنس میں اپنی ذاتی تناظر میں تصاویر تیار کروا سکیں گے۔

    اس کا مطلب یہ ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) تصاویر آپ کی پسندیدگی اور دلچسپیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جیمنائی کی جانب سے تیار کی جائیں گی جبکہ آپ کو مخصوص پروموٹ بھی تحریر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    جیمنائی پہلے ہی صارفین کے بارے میں کافی کچھ جانتا ہے کیونکہ گوگل اکاؤنٹ اس سے منسلک ہوتا ہے اور آپ کے تمام ڈیٹا تک اس اے آئی اسسٹنٹ کو رسائی حاصل ہوتی ہے۔

    تو آپ کو یہ لکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی کہ میرے خوابوں کے گھر کی تصویر تیار کرو، بس یہ لکھنا کافی ہوتا ہے کہ ڈیزائن مائی ڈریم ہاؤس۔

    اسی طرح نانو بنانا پر مبنی یہ کنکشن گوگل فوٹوز کے لیبلز کو بھی استعمال کرکے خاندان کے ناموں اور الفاظ کو سمجھ سکے گا۔

    تو آپ کو بس یہ کہنا ہوگا کہ میرے خاندان کی ایک تصویر تیار کر دو جس میں ہم سب پکنک منا رہے ہوں۔

    کمپنی نے بتایا کہ سورس بٹن میں بتایا جائے گا کہ کس طرح جیمنائی نے اس تصویر کو تیار کیا۔

    گوگل نے بتایا کہ دیگر کنکشنز کی طرح جیمنائی کا تناظر بھی غلط ہوسکتا ہے تو آپ اس حوالے سے فیڈ بیک فراہم کرسکتے ہیں۔

    یہ امیج جنریشن فیچر جیمنائی پلس، پرو اور الٹرا صارفین کو دستیاب ہوگا اور اسے سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جائے گا۔

    گوگل کی جانب سے اس جیمنائی فیچر کو کروم ڈیسک ٹاپ اور دیگر ممالک میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش

    مئی 27, 2026

    موسم گرما کے دوران اے سی کو کس نمبر پر چلانا چاہیے؟ ماہرین کی رائے جانیں

    مئی 26, 2026

    لیتھیم اخذ کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار

    مئی 25, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.