پاکستان سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے۔
نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور وں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
دن کا آغاز مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات سے ہوا۔ جہاں ملکی سلامتی، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی متحرک ہیں
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اتحاد، ایثار اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔






































