Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ: ایران پر امریکی حملہ روک دیا معاہدہ طے پانے کے قریب
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فلسطین پر پاکستان کا موقف غیر متزلزل ، ابراہیمی معاہدے کی افواہیں مسترد: اسحاق ڈار

    By Khabrain Newsمئی 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ابراہیمی معاہدے کے حوالے سے مختلف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، تاہم فلسطین کے معاملے پر پاکستان اپنے بنیادی اور اصولی مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہے۔

    امریکی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ابراہیمی معاہدے کو لے کر من گھڑت باتیں گردش میں ہیں، لیکن پاکستان کا نظریہ بالکل صاف ہے؛ جب تک ۱۹۶۷ء سے پہلے کی سرحدوں کی بحالی اور القدس الشریف (یروشلم) کو دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، تب تک پاکستان کے اس مؤقف میں کوئی تبدیلی یا لچک پیدا نہیں ہو سکتی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں امن قائم کرنے والا ملک ہے۔ ہم نے ۴۷ سال بعد امریکہ اور ایران کو براہِ راست بات چیت کے لیے ایک میز پر اکٹھا کیا اور ان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر ایک نیا وقار حاصل کیا ہے، اور پاکستان کو دنیا میں اکیلا کرنے کی بھارتی سازش بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

    اس کے علاوہ، انہوں نے زور دیا کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق ان کا جائز حقِ خودارادیت ملنا چاہیے، جبکہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان اپنے دیرینہ مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

    امریکی قیادت سے رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ انتہائی خوشگوار ماحول میں نشست ہوئی، جس میں پاکستانی سفیر اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی امریکہ اور ایران کے درمیان پہلی جنگ بندی پاکستان کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ تھی، اور اس مرتبہ بھی دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں سے ہی ممکن ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کے مابین معاہدے کے بعد اب مسلم ممالک کو بھی ‘ابراہیمی معاہدے’ میں شامل ہو جانا چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں خصوصی طور پر سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو اس معاہدے کا حصہ بننے کا مشورہ دیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا

      سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا

      خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.