Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    • ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یہ امیرالمومنین نہیں بن سکیں گے

    By Daily Khabrainجون 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    bilawal ok 22222222
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف پانامہ سے بچ بھی گئے تب بھی ان کا امیرالمومنین بننے کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے ، جے آئی ٹی کو دھمکیاں سیدھا سپریم کورٹ پر حملہ ہے، حیران ہوں کہ ابھی توہین عدالت کے نوٹس کیوں نہیں ملے، یہ تقریق کیوں ہے،سینیٹ انتخانات میں بھی نواز لیگ کو سرپرائز ملے گا، انکے اپنے ارکان بھی ساتھ نہیں ہوں گے،ہماری جدوجہد طاقت نہیں بلکہ نظریے کے لئے ہے،جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں ، پیپلزپارٹی کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون ہے ، ہماری پارٹی کے سامنے کاغذی شیروں کی کیا حیثیت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاﺅس لاہور میں ساہیوال ڈویژن کے عہدیداروں سے ملاقات ،افطار ڈنر کے موقع پر خطاب اور صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد، قائمقام سیکرٹری جنرل ملک عثمان ، میاں منظور وٹو، خرم جہانگیر وٹو، ساہیوال ڈویژن کے صدر ذکی چوہدری ، اوکاڑہ کے صدر سجاد الحسن اوردیگر بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد نظریاتی پارٹی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) اورتحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی پارٹیاں ہیں ، پیپلز پارٹی کے سوا ملک میں کوئی نظریاتی پارٹی نہیں ۔ ہماری جدوجہد طاقت کے لئے نہیں بلکہ کسانوں اورمزدوروں کے حقوق کے لئے ہے۔ اب ہم نکلیں گے اور جعلی شیروں کو بھگادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ انکلز نے بی بی شہید کو چھوڑا کچھ انکلز آج مجھے چھوڑ رہے ہیں لیکن مجھے کوئی پریشانی نہیں کیونکہ میرے کارکن میرے ساتھ ہیں ، ہماری جدوجہد طاقت کے لئے نہیں بلکہ نظریے کے لئے ہے ، پیپلزپارٹی کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون ہے ، عید کے بعد ڈویژن کی سطح پر دورے کروں گا ، جیالوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، میں ہر ڈویژن میں آرہا ہوں ۔بلاول بھٹو نے مہمانوں کیساتھ افطار کیا اور تمام مہمانوں کی نشستوں پر جاکر ان سے مصافحہ اور تبادلہ خیال کیا۔ قمر زمان کائرہ نے ساہیوال ڈویژن کے رہنماں کا چیئرمین بلاول بھٹو سے تعارف کرایا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو دھمکیاں سیدھا سپریم کودٹ پر حملہ ہے لیکن میں حیران ہوں کہ ابھی انہیں توہین عدالت کے نوٹس کیوں نہیں ملے، ہمارے دور میں تو ہر پانچ منٹ بعد توہین عدالت کا نوٹس آجاتا تھا ،شہباز شریف براہ راست سپریم کورٹ کے خلاف بولتے ہیں تو نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا، یہ تقریق کیوں ہے، میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ اس مرتبہ قطریوں کو بچانے میں کامیاب ہوں گے یا سعودی دوستی کو ،امیرالمومنین بننا نواز شریف کا خواب ہے لیکن ہم پورا نہیں ہونے دیں دے ،پانامہ سے بچ بھی گئے تب بھی انہیں امیر المومنین نہیں بننے دیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سینیٹ انتخانات میں بھی نواز لیگ کو سرپرائز ملے گا، سینیٹ انتخابات کے لئے یہ جتنے پرامید ہیں ان کے پاس اتنے ارکان نہیں ہیں،نواز لیگ کے اپنے ارکان بھی سینیٹ الیکشن میں ان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ ذوالفقارعلی بھٹوکی شہادت کے بعدکچھ انکلزنے بے نظیربھٹوکاساتھ چھوڑدیاتھا اوراب کچھ انکلزمیراساتھ بھی چھوڑرہے ہیں ،مجھے کسی کے چھوڑنے کی پرواہ نہیں ،کارکن میرے ساتھ ہیں ۔اتوارکے روزلاہورمیں پیپلزپارٹی ساہیوال ڈویژن کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف دونوں اسٹیبلشمنٹ کی بنائی ہوئی پارٹیاں ہیں ،پیپلزپارٹی کی عوامی اورنظریاتی پارٹی ہے جس جماعت کی بنیادوں میںشہیدوں کاخون ہووہ کبھی ختم نہیں ہوتی ،پیپلزپارٹی کامنشوراورنظریہ عوامی ہے ،پیپلزپارٹی ہی ملکی اورعوامی مسائل کاحل ہے ،جیالوں نے خون پیسہ دیکراس پارٹی کوزندہ رکھاہے ،انہوںنے کہاکہ کارکنان مخالفین کے منفی پروپیگنڈوں میں نہ آئیں ،ہماری جدوجہد نظریاتی اورعوام کے لئے ہے ،ہمارے پاس جیسے کارن ہیں وہ کسی اورکے پاس نہیں ہیں ،عیدالفطرکے بعدپورے پنجاب کے دورے کروں گاکسی سے ڈرنے والے نہیں یہ مخالفین ہماراکیامقابلہ کریں گے ،مخالفین کے منفی پروپیگنڈے کامقابلہ کریںگے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ شاید اس وقت پارٹی مشکل میں ہو لیکن جیالے ساتھ ہیں اس لئے کوئی پرواہ نہیں،کاغذی شیر اور جعلی کھلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے، بھٹو کا نواسہ اور بی بی شہید کا بیٹا ہوں، اکیلا بھی رہ گیا تو عوام کے حقوق،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ اتوار کو بلاول بھٹوزرداری نے سرگودھا ڈویژن کے رہنماں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کاغذی شیر اور جعلی کھلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے۔ بھٹو کا نواسہ اور بی بی شہید کا بیٹا ہوں، اکیلا بھی رہ گیا تو عوام کے حقوق، ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر حال میں جدوجہد جاری رکھوں گا۔ بلاول بھٹو نے تمام تنظیموں سے دورے کا شیڈول مانگ لیا، کہتے ہیں عید الفطر کے بعد پنجاب کے شہر شہر کا دورہ کریں گے۔ پیپلزپارٹی میں بھٹواور بی بی شہید کا خون شامل ہے، فتح کیلئے اپنا خون پسینہ بہا دوں گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.