Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دھرنا پارٹی نے ملکی ترقی اور خوشحالی کیخلاف گھناﺅنی سازش کی

    By Daily Khabrainجون 13, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(اپنے سٹا ف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے پنجاب اسمبلی میں ان کے چیمبر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اراکےن اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے متوازن اور تیز رفتار ترقی پر مبنی شاندار بجٹ پیش کیا ہے۔ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں،اسی طرح جنوبی پنجاب کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے تاریخ ساز وسائل رکھے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کےلئے فنڈز کا تناسب وہاں کی آبادی کے مقابلے مےں پہلے سے زےادہ رکھا گےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ25 ارب روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کا پروگرام جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں میں شروع کیا جائے گاجبکہ22ارب روپے کی لاگت سے خانیوال، لودھراں سڑک پر کام شروع کردیا گیا ہے،اسی طرح17ارب روپے سے مظفر گڑھ ، ڈی جی خان دو رویہ سڑک رواں برس بنے گی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ 635 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میرٹ ، شفافیت اور دیانت کو فروغ دیاہے اورصوبے میں اقربا پروری، کرپشن اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ کیا گیاہے – وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو آگے بڑھاےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود منصوبے رفتار اور معےار سے مکمل کےے ہےںجبکہ دھرنا پارٹی نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کی ترقی کے سفر کو داﺅ پر لگایااور20 کروڑ عوام کے مفادات کو نظر انداز کرکے ملک کی ترقی وخوشحالی کے خلاف گھناﺅنی سازش کی،اسی طرح لاک ڈاو¿ن کے ذرےعے ایک بار پھر ملک و قوم پر وار کرنے کی سازش کی گئی تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور باشعور عوام کی حماےت سے یہ سازشیں بری طرح ناکام رہیںجبکہ سابق ادوار میں منصوبوں اور اداروں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے لےکن ہماری حکومت نے شفافیت، معیار اور رفتار کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں پیچیدہ مرض میں مبتلا لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن کے رہائشی 3 بہن بھائیوں نے اپنے والدین کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں 19 سالہ ندا شاہد، 17 سالہ احمد زبیر اور 12 سالہ ایمان شاہد شامل تھیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں تینوں بچوں کے علاج معالجے کا انتظام کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے بعد حکومت بچوں کے علاج معالجے کیلئے جو کچھ ممکن ہوسکا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے بچوں اور ان کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کے علاج معالجے کیلئے انتظام کرنا میرا فرض ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بچوں کو مکمل صحت یاب کرے، پنجاب حکومت میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں بچوں کے علاج معالجے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کو پیار کیا اور ان سے ہاتھ ملایا۔ اس موقع پر بچوں کے والد شاہد زبیر اور والدہ نے وزیراعلیٰ کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے ہمارے بچوں کے مرض کی تشخیص کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں ان بچوں کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے اور سی پیک نے پاکستان کی تیز رفتار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں55 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اس سرمایہ کاری میں اربوں ڈالر کا مزید اضافہ ہو گا۔پاکستان میں اربوں روپے کے منصوبوں سے ترقی کا سفر تیز ہوا ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.