سکیورٹی خدشات کے باعث مجتبیٰ خامنہ ای والد کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت نہ کر سکے۔ مختلف بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے جنازے میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم سکیورٹی اداروں نے ممکنہ حملوں اور جان کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر انہیں عوامی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ممکنہ خطرات اور بڑے عوامی اجتماع میں سکیورٹی خدشات کے باعث ایرانی حکام نے ان کی عوامی موجودگی کو انتہائی خطرناک قرار دیا۔ اسی وجہ سے وہ تہران میں ہونے والی نمازِ جنازہ اور دیگر عوامی تقریبات میں شریک نہیں ہوئے۔

