اسلام آباد (چودھری عبدالغفار سے) کوئٹہ‘ پاراچنار‘ کراچی میں دہشت گردی‘ پورا ملک ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانوں پر‘ وزارت داخلہ نے عیدالفطر کیلئے سکیورٹی پلان نیا تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ پولیس‘ رینجرز عید کی چھٹیاں منسوخ ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرات بارے وزارت داخلہ نے آگاہ کر رکھا تھا تاہم اتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردی بارے رپورٹ نہیں تھی تاہم عیدالفطر قریب آتے ہی دہشت گردوں کے حملوں نے ملک بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ لاہور میں وزارت داخلہ نے ملک بھر میں عیدالفطر کیلئے نیا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ رینجرز اور پولیس کی عید چھٹیاں منسوخ‘ سخت سکیورٹی اقدامات کی تیاریاں‘ مزید دہشت گردی کا خطرہ موجود تمام اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔