Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
    • روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
    • امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
    • * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • لاہور کے ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس میں تیراکی کے دوران ایک شخص جاں بحق۔
    • چین کے دورے پر وزیراعظم شہباز شریف کو کھلونا راکٹ اسحاق ڈار کو چمڑے کی بیلٹ تحفے میں دے دی
    • یونیسکو نے تاریخی قلعہ روہتاس کی بحالی کے کام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
    • کرائم انڈیکس 2026: اسلام آباد اور لاہور، لندن، پیرس اور نیویارک سے زیادہ محفوظ قرار۔
    • پنجاب حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام تبدیل کر دیا
    • امریکی خفیہ فوجی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی کے حق میں ریپبلکنز کی حمایت
    • پاکستان میں کانگو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ
    • پٹرول، ڈیزل ٹرانسپورٹرز نے ترسیلی نرخوں پر شٹ ڈاؤن کی دھمکی دے دی۔
    • میسی کو 2026 فیفا ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا
    • ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 افراد گرفتار
    • وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں روبوٹکس ایکسپو کا افتتاح کر دیا
    • دی اوول WTC 2027 کے فائنل کی میزبانی کرے گا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اپوزیشن اپنے اپنے مفاد کی جنگ لڑ رہی ہے

    By Daily Khabrainجولائی 17, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    khawaja asif
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں ،کوئی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہا ہے ، کوئی انتخابات کے خواب دیکھ رہا ہے ،جے آئی ٹی رپورٹ مضحکہ خیز ہے، ہم عدالت میں سرخرو ہونگے ، دھرنے دینے والوں کو پہلے کی طرح اب بھی مایوسی کا سامنا کر نا پڑیگا ،نوازشریف کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دینگے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کر دار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ایک پارٹی کے ارکان استعفے واپسی کی بھیک مانگتے ہوئے اسمبلی میں آئے، اب وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ۔اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مضحکہ خیز ہے جس پر قوم بھی غصے میں ہے رپورٹ کو (آج) پیر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا ہم عدالت سے سرخرو ہوں گے جب کہ دھرنے دینے والوں کو پہلے کی طرح اب بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑےگا، نوازشریف کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔خواجہ آصف نے کہاکہ قوم نوازشریف کی خدمات کا اعتراف کررہی ہے اوردنیا بھی ملکی ترقی کی معترف ہے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے، 1999 میں بھی پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی پاداش میں عالمی سازش کے تحت نوازشریف کی حکومت کو ختم کیا گیا۔ تاہم 2 بار غیرآئینی طریقے سے ہماری حکومت کو ختم کرنے کے باوجود نوازشریف دوبارہ بھرپور طاقت کے ساتھ ملک کے وزیراعظم بنے۔ وزیردفاع نے کہاکہ بیرونی طاقتیں سی پیک اور گوادر پر بری طرح اثرانداز ہورہی ہیں دشمن پاکستان کو اپنے دباو¿ میں رکھنا چاہتے ہیں دہشت گردوں کی امداد ایک بین الاقوامی کاروبار بن چکا ہے لیکن پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اس قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف بنی نو انسان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں کچھ مخالفین وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں اور کچھ نئے انتخابات کے خواب دیکھ رہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ڈھائی سال قبل اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منظوری کےلئے نہیں ہیں اور بعد میں وہی ہوا استعفیٰ دینے والے گھٹنوں کے بل معافیاں مانگتے ہوئے اسمبلیوں میں واپس آئے، اب وہی معافیاں مانگنے والے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور پہلے خود عدالتوں کا سامنا کرکے اپنے کیسز نمٹائیں کوئی شخص نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کرسکتا کیوں کہ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ ان لوگوں نے نہیں بلکہ عوام نے اپنے مینڈیٹ کے ذریعے دی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز

      درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

      وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.