Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کا دعویٰ: بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے
    • پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
    • روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
    • امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
    • * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • لاہور کے ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس میں تیراکی کے دوران ایک شخص جاں بحق۔
    • چین کے دورے پر وزیراعظم شہباز شریف کو کھلونا راکٹ اسحاق ڈار کو چمڑے کی بیلٹ تحفے میں دے دی
    • یونیسکو نے تاریخی قلعہ روہتاس کی بحالی کے کام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
    • کرائم انڈیکس 2026: اسلام آباد اور لاہور، لندن، پیرس اور نیویارک سے زیادہ محفوظ قرار۔
    • پنجاب حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام تبدیل کر دیا
    • امریکی خفیہ فوجی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی کے حق میں ریپبلکنز کی حمایت
    • پاکستان میں کانگو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ
    • پٹرول، ڈیزل ٹرانسپورٹرز نے ترسیلی نرخوں پر شٹ ڈاؤن کی دھمکی دے دی۔
    • میسی کو 2026 فیفا ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا
    • ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 افراد گرفتار
    • وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں روبوٹکس ایکسپو کا افتتاح کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم بننے کے بعد بھی دبئی میں ملازمت کا دستاویزی انکشاف

    By Daily Khabrainجولائی 18, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz hamza and hussain
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی (صباح نیوز) پاکستان کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز ہونے کے باوجود دبئی کی فری زون کمپنی میں ملازمت کے دستاویزی انکشاف نے وزیر اعظم نواز شریف کو تنازعات میں الجھا دیا۔ گزشتہ ہفتے جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کو پیش کی گئی رپورٹ میں تصدیق کی کہ نواز شریف 2014 تک دبئی کی کمپنی میں بطور ملازم رجسٹرڈ تھے، 2013میں وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے سے قبل نواز شریف نے اس کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا ۔ وزیر اعظم کے اہل خانہ نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ محض ویزے کیلئے انہیں ملازم کا سٹیٹس دیا گیا تھا۔ جے آئی ٹی نے یہ انکشاف جبل علی فری زون اتھارٹی کیساتھ خط و کتابت کی بنیاد پر کیا، دستاویز کے مطابق نواز شریف دبئی کی کمپنی ایف زیڈ ای کیپٹل کے چیئرمین تھے جس کی انہیں دس ہزار درہم ماہانہ تنخواہ ملتی تھی، وہ 2014تک کمپنی میں ملازمت کرتے رہے جبکہ وہ 2013میں تیسری مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بن چکے تھے۔ یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے نواز شریف سے متعلق اس انکشاف پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس انکشاف پر انہیں سخت افسوس ہوا۔ یو اے ای میں پاکستانی آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ یہ جان کر ان کے سر شرم سے جھک گئے ہیں کہ پاکستانی وزیراعظم یو اے ای کا ویزا حاصل کرنے کیلئے ملکی قانون توڑ رہا ہے۔ فراز وقار نامی پاکستانی نے کہا کہ نواز شریف کے پاس یو اے ای کا ورک ویزا ہونا ان کیلئے شرمناک ہے۔ وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز نے یہ انکشاف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے کمپنی سے کبھی کوئی تنخواہ نہیں لی، انہیں ویزے کی سہولت کیلئے 2006میں کمپنی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا اور کمپنی 2014میں تحلیل کر دی گئی تھی۔ جسٹس (ر)شائق عثمانی نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق سرکاری عہدے پر فائز شخص کیلئے کاروباری ادارے میں منافع بخش عہدہ رکھنے کا مطلب حلف کی خلاف ورزی ہے، اس صورت میں اسے سرکاری عہدے کیلئے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز

      درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

      وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.