Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت
    • طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
    • ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کون بنے گا وزیر اعظم ۔۔۔؟ تازہ ترین پیش گوئی نے سب کو حیران کر دیا

    By Daily Khabrainدسمبر 28, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (عالیہ خان) میاں محمد نواز شریف کا ستارہ اس وقت مکمل طور پر گردش میں ہے ان کے تمام برج اڑ چکے ہیں ان کا ستارہ اس وقت انتہائی بندش میں ہے جبکہ اس کے برعکس عمران خان کا ستارہ نواز شریف کے بر عکس اس وقت زیا دہ طاقتور دکھائی دیتا ہے اگر ستا روں کی چال کے مطابق دیکھا جائے تو عمران خان پر کسی سیاسی پارٹی نے انتہا کا کالا جادو کیا ہوا ہے جبکہ کچھ عرصہ پہلے جب عمران خان سٹیج سے گرے تھے وہ بھی ان پر کالے جادوکا وار تھا اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان پچھلے الیکشن میں جیت کر برسر اقتدار آ جاتے لیکن کا لے جادو کے اثرات کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا عمران خان کے ستارے بتاتے ہیں ان کے اپنے ساتھی جو ان کے نعرے لگاتے ہیں وہ اندر سے ان کے ساتھ نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ اتنی محنت کے با جود انہیں کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہو پا رہا ان باتوں کا انکشاف بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹروپامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے تازہ ترین پیش گوئی کرتے ہوئے کیا انہوں نے خبریں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان اپنے خلاف کئے گئے جادو کا توڑ کر والیتے ہیں تو آئندہ الیکشن میں نہ صرف ان کو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے بلکہ ان کے وزیراعظم منتخب ہونے سے ملکی بحران ختم ہو جائیں گے اور دنیا کے بڑے بڑے ملک پاکستان کی مدد کریں گے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ستارے بتاتے ہیں کہ اس وقت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ستارے بہت اچھے جا رہے ہیں لہٰذا ان کے برسر اقتدار میں آنے کے چانسز ہیں یعنی اگر عمران خان نے اپنے خلاف کئے گئے کا لے جادو کا توڑ نہ کیا تو ن لیگ زیادہ طا قت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی فضل کریم خان نے جہانگیر خان ترین کی نا اہلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے ستارے آپس میں بہت زیا دہ ملتے ہیں جس وجہ سے ان میں کبھی اختلافات نہیں ہو سکتے بلکہ اب نااہلی کے بعد جہانگیر ترین عمران خان کے ساتھ اور زیادہ مخلص ہوںگے۔ ستاروں کے حساب سے اگر عمران خان اقتدار میں آ گئے تو جن سیاستدانوں نے لوٹ مار کی ہے وہ انہیں پھانسی پر لٹکا دیں گے عمران خان کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کیا کہ قدرتی طور پر کوئی ایسا سلسلہ بنے گا کی عمران خان اور جمائمہ کی دوبارہ شادی ہو سکتی ہے لیکن 2018ءمیں ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ اس سال میں عمران خان مکمل طور پر اپنی سیاست پر توجہ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حمزہ شہباز کے ستارے بہت اچھے جا رہے ہیں ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں وزیراعظم منتخب ہو جائیںکیونکہ آخر وقت میں ن لیگ کی تمام پارٹی حمزہ شہباز کو سپورٹ کر دے گی لیکن اس کے ساتھ ایک تشویش ناک با ت یہ بھی ہے کہ میاں شہباز شریف کے لئے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا کیس پریشانی کا باعث بن سکتا ہے جبکہ مریم نواز کے حوالے سے اگر ان کے ستا رے کا جائزہ لیا جائے تو ان کا نام”م“سے شروع ہوتا ہے اس وقت ان کا ستارہ گردش میں ہے گو کہ وہ بہت کوشش کریں گی لیکن زائچے کے حساب سے آگے چل کر ان کو آرمی ایکٹ کے تحت کسی نا کسی کیس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ڈان لیکس والا معاملہ اتنی جلدی ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا کسی بھی وقت ان کے خلاف آرمی کوئی ایکشن لے سکتی ہے جبکہ ان کے اقتدار میں آنے کے اس وقت کوئی چانسز نہیں ہیں۔ انہوں کہا کہ اگر ہم پیپلزپارٹی کا زائچے کے حساب سے جائزہ لیں تو اس بار پیپلزپارٹی پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر پا ئے گی لیکن فی الحال پیپلز پارٹی کا وزارت کےلئے اکثریت حاصل کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے بلاول بھٹو سات سال سے پہلے کسی صورت بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ اگر عمران خان اور مذہبی جماعتیں آپس میں اتحاد کرلیں تو یہ لوگ طالبان کو ختم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں مگر اس کے لئے ان کو پوری دنیا میں اسلامی قانون نافذ کرنے کےلئے کوششیں کرنی ہوں گی۔ عالمی معاملات کے حوالے سے پیشین گوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آ نیوالے سال میں گاندھی خاندان کی حکومت آئے گی جبکہ اگر امریکہ کی بات کی جائے تو ڈونلڈ ٹرمپ کو کو ئی ہندو جنونی قتل کر دے گا۔ اس کے پیچھے بنیادی وجہ یہ ہو گی کہ عالم اسلام کو بدنام کیا جائے لہٰذا کوئی ہندو مسلمان کا بھیس بدل کر ایسا کر سکتا ہے ٹرمپ کے لئے آئندہ پانچ سال خطرناک ہیں ان کو چاہئے اپنی سکیورٹی کو بہتر بنائیں اس وقت ٹرمپ کے ساتھ ایک خو بصورت لڑکی کا تعلق ہے جو کہ ان کےلئے خطرناک ہے کیونکہ یہی لڑکی ان کو نقصان پہنچا ئے گی۔انہوں مقبو ضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ آنے والے سالوں میں کشمیر ایک خود مختار ریاست بن جائے گا اور یہ ایک سیاحتی مقام بن جائے گا اگلے چار یا پانچ سال میں انڈیا اور پاکستان کی کشمیر پر جنگ ختم ہو جا ئے گی اور اس کےلئے ایک عالمی طاقت اہم کردار ادا کر ے گی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی

      بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی

      پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.