پورٹ ایلزبتھ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے تاریخ کے پہلے چارروزہ ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو اننگزاوررنزسے ہرادیا ۔ زمبابوین ٹیم پہلی اننگز میں محض 68رنز پر آﺅٹ ہو کرفالوآن کا شکار ہوگئی ۔دوسری اننگز میں بھی ٹیم 121رنزہی بناسکی اورایک اننگز اور 120رنز سے ہارگئی ۔پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ کے دوسرے روززمبابوے نے پہلی اننگز 30رنز4آﺅٹ سے دوبارہ شروع کی توباقی ٹیم سکورمیں38رنزکااضافہ ہی کرسکا۔مورنے مورکل نے5بلے بازوں کوچلتاکیا۔241رنزکے خسارے میں جانے کے بعد فالوآن پرزمبابوے نے دوبارہ بیٹنگ کی توٹیم121پرپویلین واپس لوٹ گئی۔دوسری اننگز میں کیشومہاراج نے5آﺅٹ کیے۔

PRETORIA, SOUTH AFRICA - AUGUST 30: the Proteas during day 4 of the 2nd Sunfoil International Test match between South Africa and New Zealand at SuperSport Park on August 30, 2016 in Pretoria, South Africa. (Photo by Lee Warren/Gallo Images)
