Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ نصیر کا قاتل بیٹا نکلا

    By Daily Khabrainدسمبر 28, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حیدرآباد(ویب ڈیسک) ایس ایس پی پیرمحمد شاہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما سائرہ نصیر کا قاتل ان کا اپنا بیٹا ہے۔ رواں ماہ فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ نصیر کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت جلا دیا گیا تھا اور 7 اور 8 دسمبر کی درمیانی شب ان کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ سائرہ نصیر قتل کیس نے اب نیا موڑ لے لیا ہے اور مبینہ طور پر ان کے اپنے بیٹے فہد شاہ کو قتل کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سائرہ نصیر قتل کیس ایک چیلنج تھا، اس حوالے سے سیکڑوں لوگوں سے تحقیقات کی گئی اور بد قسمتی سے قتل کے حوالے سے مقتولہ کے گھر میں لگے  سی سی ٹی وی کیمروں سے عکس بند ویڈیو قتل سے ایک گھنٹہ قبل تک کی ہی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سائرہ نصیر کے قریبی حلقہ احباب اور پڑوسیوں کو  پہلے دن سے ان کے گھر کے افراد پر شک تھا تاہم حکمت عملی کے تحت پولیس کی جانب سے سائرہ نصیر کی فیملی کو تنگ نہیں کیا گیا اور ناہی ان سے تحقیقات کی گئی۔ایس ایس پی پیر محمد نے بتایا کہ گزشتہ رات تحقیقات کے حوالے سے سائرہ نصیر کے بیٹے فہد شاہ کو تھانے طلب کیا گیا تھا، دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس کی اپنی والدہ کے ساتھ آئے روز تلخ کلامی ہوا کرتی تھی اور قتل کی رات بھی تلخ کلامی بڑھ کر ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ ملزم کا کہنا تھا کہ میں والدہ کے کمرے میں قتل کے ارادے سے نہیں گیا تھا لیکن ماں کے ساتھ بیوی کے حوالے سے چپقلش ہوئی جس پر والدہ نے مجھے تھپڑ مارا اور مجھے غصہ آگیا، اسی غصے کے عالم میں کچن سے موصلی  لے آیا اور ماں کے سر پر دے ماری، چوٹ کی شدت سے وہ نیچے گر گئی اور تڑپنے لگی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کو کئی شواہد ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا جس میں سے ایک قریبی گھر سے ملنے والی سی سی ٹی فوٹیج اور سائرہ نصیر کی گاڑی کا ٹریکر تھا جس سے پتہ چلا کہ قتل کی رات 12 بجے کے قریب مقتولہ کی گاڑی کا دروازہ  صرف 2 منٹ کے کھلا اور بند ہوگیا اور اس دوران ملزم نے اپنی ماں کی لاش گاڑی کی پچھلی سیٹ پر رکھ دی، رات 2 بجے ملزم گاڑی کو تیزی کے ساتھ ہوسڑی موڑ پر لے گیا اور وہاں جاکر تقریباً 7 منٹ تک ریکی کرتا رہا اور بعد میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کو مقتولہ کی مسخ شدہ لاش 7 دسمبر کو ملی جسے بالوں اور انگوٹھی کے ذریعے شناخت کیا گیا اور بعد میں ڈی این اے ٹیسٹ سے بھی تصدیق کی گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی

      پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی

      بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.