Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت
    • طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
    • ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہشتگردی کا خاتمہ تعلیم و تربیت سے ہی ممکن، مریم اورنگزیب

    By Daily Khabrainدسمبر 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    MINISTER OF STATE FOR INFORMATION, BROADCASTING & NATIONAL HERITAGE, MARRIYUM AURANGZEB HOLDING A PRESS BRIEFING IN ISLAMABAD ON NOVEMBER 23, 2016.
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہائی پسندی کا خاتمہ تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہے، بچوں میں مثبت رجحانات پروان چڑھانے کیلئے ان کیابتدائی عمر سے تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، دہشتگردی کے خاتمے، نسل نو کی ذہنیت کو تبدیل کرنے کی حکمت عملی کے تناظر میں تربیت، استعداد کار میں اضافہ کے کورسز کا انعقاد انتہائی اہم ہے، موجودہ حکومت نے انسداد دہشتگردی کے بیانیے کی تیاری کیلئے ثقافت، ورثہ اور فلمی صنعت کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا ہے، اس اجتماعی ذمہ داری میں معاشرے کے تمام طبقات کو اس میں حصہ ڈالنا چاہئے۔ وزیر مملکت نے یہ بات جمعرات کو سٹریٹجک کمیونیکیشن اینڈ میڈیا انگیجمنٹ ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 30 سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، موجودہ حکومت نے انسداد دہشتگردی کے بیانیے کی تیاری کیلئے ثقافت، ورثہ اور فلمی صنعت کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اجتماعی ذمہ داری ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو اس میں حصہ ڈالنا چاہیے۔ دہشتگردی اور انتہائی پسندی کا خاتمہ تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران کیلئے اس قسم کے تربیتی کورسز کا انعقاد ایک اچھا آغاز ہے، صحافیوں کو بھی اسی طرح کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے خلاف بیانیہ میں اہم کردار ہے، اگر وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران کو انسداد دہشتگردی کی تربیت دی جائے تو اس کے معاشرے پر کثیر جہتی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں پڑھانے جانے والے نصاب کو ازسر نو مرتب کیا جا رہا ہے جس میں دہشتگردی کے خلاف مضامین کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بعض ایسی خیراتی تنظیموں کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے جو ان کے عطیات کو ملک میں دہشتگردی کی مالی معاونت کے لئے استعمال کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں میں عطیات سے متعلق آگہی کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال اہم اور موثر طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی رویوں میں مثبت تبدیلی سے بہتر معاشرتی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

    رفاہی ادارے کسی بھی معاشرے کےلئے بہت اہم ہوتے ہیں۔ رفاعی اداروں کو یقین دلانا ہو گا کہ ان کے عطیات درست طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور روزانہ نئی ٹیکنالوجی سامنے آ رہی ہے اور انفارمیشن آفیسرز کو نئی ایجادات سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کرنا ہو گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا میں برداشت کے کلچر اور خوداحتسابی کے فروغ کیلئے صحافیوں کیلئے بھی ایسے تربیتی کورسز ضروری ہیں۔ آخر میں انہوں نے تربیتی کورس کے شرکاءمیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شفقت جلیل، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان پیس کولیکٹو شبیر انور بھی موجود تھے۔ دو روزہ تربیتی کورس کے دوران انفارمیشن افسران کے استعداد کار میں اضافہ کےلئے مختلف سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی

      بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی

      پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.