کراچی(ویب ڈیسک)اسپین کے سابق معروف فٹ بالر کارلیس پیول فٹ بال کھیل کی تشہیر اور پاکستان میں رواں برس منعقد ہونے والے ورلڈ سوکر اسٹارز 2019 کے ٹکٹس کی فروخت کا افتتاح کرنے کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گئے۔اسپین کی قومی ٹیم اور فٹ بال کلب ’بارسلونا‘ میں کھیلنے والے کارلیس پیول گزشتہ برس بھی پاکستان آئے تھے۔کارلیس پیول رواں برس ’ٹچ اسکائے گروپ‘ کی جانب سے منعقد ہونے والے ’ورلڈ سوکر اسٹارز 2019‘ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔’ورلڈ سوکر اسٹارز 2019 ‘ کا انعقاد آئندہ ماہ اپریل میں ہوگا۔ایونٹ کے تحت 27 اور 28 اپریل کے دوران کراچی…
Author: Daily Khabrain
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ڈرون کی تصاویر بھی شیئر کی گئی جب کہ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں 150 میٹر پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک فوج نے مارگرایا۔واضح رہے بھارت کی جانب سے 26 فروری کو بھی پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور بھارتی طیارے بالاکوٹ کے…
کراچی(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی چیف شان کیرل پاکستانی انتظامات سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔شان کیرل نے گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، کیرل نے مرحلہ وار مختلف انکلوژرزکا اندرونی جائزہ لیا،اس دوران وہ تمام مناظر اپنے موبائل فون سے ریکارڈ بھی کرتے رہے۔واضح رہے کہ شان کیرل کی رپورٹ پر آسٹریلیا سمیت دیگر ٹیموں کی پاکستان آمد ممکن ہو سکتی ہے۔ دریں اثنا نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 4کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے والے انٹرنیشنل مندوبین کو بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے سیکٹرکمانڈر بریگیڈیئرشفیق نے انچارج آسٹریلیا کرکٹ بورڈ سین…
پرتھ(ویب ڈیسک) مسلمانوں کے خلاف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ کو پریس کانفرنس کے دوران ایک نوجوان نے سر پر انڈا دے مارا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی سینیٹر فریزر اینیگ کے سر پر انڈا مارنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینیٹر ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں مصروف تھے، اسی دوران سینیٹر کے عین پیچھے کھڑے ہونے والے 17 سالہ نوجوان نے میڈیا کی موجودگی میں انڈا سر پر دے مارا۔جوابی ردعمل میں سینیٹر فریزر ایننگ نے نوجوان کو دو مکے رسید کیے جن میں سے ایک نوجوان کے سر پر لگا اور وہ…
کرائسسٹ چرچ(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں انتہا پسند سفید فام آسٹریلوی شہری کی اندھا دھند فائرنگ میں النور مسجد کے 41 نمازی اور لن ووڈ مسجد کے 7 نمازی شہید ہوئے جب کہ ایک نمازی اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملا۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی شناخت ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ میں سفاک قاتل کے حملے میں 42 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 کی حالت نازک ہے، ایک 5 سالہ بچے کو چرچ کرائسٹ سے بچوں کے خصوصی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے 3…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) دفتر خارجہ نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے بعد شہید اور لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق 6 پاکستانی شہید ہوگئے اور 3 لاپتہ ہیں۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں دہشتگردی کے دوران 9 پاکستانی لاپتہ ہوئے۔ ان میں ذیشان رضا اوران کے والد و والدہ، محبوب ہارون ،سہیل شاہد، سید اریب احمد، سید جہانداد علی، نعیم راشد اورطلحہ نعیم شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے حکام نے ان میں سے 6 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جن میں…
ملتان(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بہت کوششیں کی ہیں لیکن امریکا کا قانون آڑے آجاتا ہے جب کہ عافیہ صدیقی حساس معاملہ ہے اس پر خاموشی اختیار کی جائے۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے جس میں 49 مسلمانوں کو شہید کیا گیا، دہشت گرد عالمی مسئلہ ہے نیوزی لینڈ میں ایسا واقعہ پہلے کبھی ہوا نہ سنا ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت…
کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک) بین الاقوامی میڈیا نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر عیسائی انتہاپسندوں کی دہشتگردی کے دوران دوسروں کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پاکستانی نعیم راشد کو ہیرو قرار دیا ہے۔گزشتہ روز کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ نعیم راشد دوران فائرنگ حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔دل دہلا…
کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 4) کی ٹرافی کی رونمائی آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی جہاں فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن ہوا۔ پی ایس ایل 4 فائنل کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کل ہوگا جس کے لیے شائقین پ±رجوش ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج پی ایس ایل 4 ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن ہوا اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
لندن (ویب ڈیسک)کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں قتل عام کے واقعے کی جہاں ساری دنیا میں مذمت کی جا رہی ہے وہیں انڈیا کے بعض سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر جشن منایا جا رہا ہے۔اس بات کا اعتراف ‘انتہا پسندی’ اور ‘دہشت گردی’ کے لیے مسلمانوں کو ہمیشہ مورد الزام ٹھیرانے والے پاکستانی نڑاد کینیڈا کی معروف شخصیت طارق فتح نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر بھی کی ہے۔انھوں نے لکھا: ‘جس ظالمانہ انداز میں بعض ہندوستانی نیوزی لینڈ میں ہونے والے قتل عام کا جشن منا رہے ہیں وہ قابل نفرت ہے۔’میں ان تمام لوگوں کو بلاک کر دوں گا…
