کرائسٹ چرچ:(ویب ڈیسک)دو مساجد میں خونریزی کے بعد مسلمانوں نے اللہ کی یکتائی اور بڑائی کو بیان کرنے اور انتہا پسند سفید فاموں کے منہ پر طمانچہ مارتے ہوئے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں عصر کی نماز ادا کرکے پیغام دیا ہے کہ جتنا مرضی مشکل وقت آجائے مسلمان اپنے رب کی یکتائی بیان کرنے سے نہیں گھبراتے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں سفید فام شخص نے دو مساجد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 49 نمازی شہید ہو گئے۔
Author: Daily Khabrain
کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونٹی سے دوپٹہ پہن کر ملاقات کی۔جیسنڈا آرڈرن نے خواتین سے گلے مل کر اظہارِ تعزیت کیا۔کالے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس جیسنڈا آرڈرن نے مسلم خواتین سے گلے مل کر اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نیوزی لینڈ کا کہنا تھا اب وقت آگیا ہے اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں، واقعہ میں ملوث شخص کے پاس بندوق کا لائسنس تھا۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، فردوس عاشق اعوان اور سینیٹر فیصل جاوید موجود تھے۔ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا15 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ دل کھول کر عطیات دینے پر اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
لاہور15( صدف نعیم ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سید صمصام علی بخاری نے واقعہ میں شہید ہونے والے نمازیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پرامن اور نہتے مسلمان نمازیوں کو ہونے والے اس سفاکانہ حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ صوبائی وزیر نے مساجد پر ہونے والے دہشت گردوں کے اس حملے کو بزدلانہ…
لاہو ر (صدف نعیم)معروف گلو کا ر ابر ار الحق کا نیوزی لینڈ کی مسا جد میں بیگنا ہ انسا نی جا نو ں کے ضیا ع پر افسو س بھرا ٹویٹ ۔ان کا کہنا ہے کہ میں اسکی بھر پو ر مذمت کر تا ہوں،کرائسٹ چرچ حملہ میں شہید ہو نیوالوںکے لئے دعا گو ہو ں۔ دہشتگرد خوا ہ کسی ملک کا بھی ہو اور دنیا کا کوئی بھی مذہب ہو اس طرح کی دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
کراچی،لاہور ( صدف نعیم ) پاکستان کا ادبی منظر نامہ میں صوفیانہ شاعری وادب کی بڑی اہمیت ہے۔ اس حوالے سے ممتاز شاعرہ، محقق اور کالم نگار ڈاکٹرصغریٰ صدف نے اہم کام کیا ہے۔ وہ ایک خوش فکر شاعرہ ہیں۔ اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں انہیں دسترس حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز شاعر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے لاہور سے ایک روزہ دورے پر آئی ہوئی ممتاز شاعرہ صغرا صدف کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں ایک تقریب میں کیا۔ تقریب کا اہتمام پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب کی ادبی…
کرائسٹ چر چ (ویب ڈیسک)28 سالہ حملہ آور برینٹن کو سنیچر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر قتل کے الزامات عائد کیے گئے۔ جبرینڈن کے علاوہ حکام کی تحویل میں دو اور لوگ بھی موجود ہیں۔حملے کے ایک دن بعد کرائسٹ چرچ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’اسلحہ سے متعلق ہمارا قانون تبدیل کیا جائے گا۔‘انھوں نے بتایا کہ زیر حراست افراد میں سے کسی کا بھی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا۔حملہ آور برینٹن جس کی عمر 28 برس ہے کو سنیچر کو عدالت میں قتل کے الزامات عائد کیے ۔پولیس نے ابھی تک ہلاک ہونے والے افراد…
کرائسٹ چرچ(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 51نمازی شہید اور48سے زائد زخمی ہوگئے ،تین منٹ تک مسجد میں فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور مرکزی روازے سے باہر نکلاجہاں اس نے گاڑیوں پر بھی فائرنگ شروع کر دی، حملہ آور جدید ہتھیاروں سے لیس اور پیٹرول بموں سے بھری گاڑی کیساتھ پہنچا تھاجو ہیلمٹ میں لگے کیمرے سے واردات کی ویڈیو لائیو اسٹریمنگ کرتارہا، ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا،فائرنگ کی اطلاع…
لاہور(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے وقت ہونے والی پچاس کے قریب نمازیوں کی شہادت کو مغربی ذرائع ابلاغ دہشت گردی کے بجائے شوٹنگ( shootings )کا نام دے رہے ہیں جبکہ دہشت گرد کو ذہنی مریض بتایا جارہاہے۔اس واقعے کی پاکستان سمیت دنیا بھر سے شدید مذمت کی گئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ایک آسٹریلین حملہ آور برینٹ ٹیرنٹ نے اس پورے حملے کی فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ بھی کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے ہاتھ اور…
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر 2 میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل فور میں سفرتمام ہوگیا اوراس فتح کے ساتھ ہی زلمی اب اتوار کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹائٹل کی جنگ لڑے گی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے 215 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور والٹن کے سوا کوئی بلے باز زیادہ مزاحمت نہ دکھا سکا، یونائیٹڈ کی ٹیم…
