تازہ تر ین

ؒحملہ آور برینٹن کوعدالت میں پیش کر دیا گیا،عدالت کے اندر کی خبر آ گئی

کرائسٹ چر چ (ویب ڈیسک)28 سالہ حملہ آور برینٹن کو سنیچر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر قتل کے الزامات عائد کیے گئے۔ جبرینڈن کے علاوہ حکام کی تحویل میں دو اور لوگ بھی موجود ہیں۔حملے کے ایک دن بعد کرائسٹ چرچ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’اسلحہ سے متعلق ہمارا قانون تبدیل کیا جائے گا۔‘انھوں نے بتایا کہ زیر حراست افراد میں سے کسی کا بھی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا۔حملہ آور برینٹن جس کی عمر 28 برس ہے کو سنیچر کو عدالت میں قتل کے الزامات عائد کیے ۔پولیس نے ابھی تک ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ہسپتال کے چیف سرجن گرگ رابرٹسن نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ 48 افراد حملے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے۔ چار افراد کی موت راستے میں ہی واقع ہو گئی تھی جبکہ سات افراد کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق زیر نگہداشت افراد میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے جن میں ایک دو سال اور ایک تیرہ سالہ بچہ شامل ہیں۔سرجن رابرٹسن نے بتایا کہ زیادہ تر مریض مرد ہیں جن کی عمریں 30 سے 40 برس کے درمیان ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ایک چار سالہ بچی کو بھی آکلینڈ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا جن کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔بنگلہ دیش، انڈیا اور انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ ان کے شہری ان حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ریڈکراس نے لاپتہ افراد کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہے۔نیوزی لینڈ میں مختلف ملکوں کے شہری اپنے لاپتہ ہونے والے ساتھیوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر اطلاعات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگردوں کے حملےمیں پانچ پاکستانی لاپتہ ہیں جبکہ چار زخمی ہو ئے ہیں جن کا علاج ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا مقامی حکام کی مدد سے لاپتہ افراد کی شناخت کی تصدیق کرنےکی کوشش کر رہےہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain